تنازعات والے علاقوں میں خواتین کا تحفظ

فائل فوٹو

خواتین، امن اور سلامتی کے بارے ایک تقریب میں جس کی میزبانی اقوامِ متحدہ کے یورپی یونین کے وفد نے کی۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اس جانب توجہ دلائی کہ افغانستان اور شام سمیت تنازعات والے علاقوں میں خواتین کو انسانی حقوق کی کہیں زیادہ خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

"سفیر تھامس گرین فیلڈ نے خبردار کیا کہ "افغان خواتین اور لڑکیوں کو نئے سرے سے صنفی ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں صنفی اور جنسی بنیاد پر تشدد شامل ہے۔

طالبان نے 80 سے زیادہ انتہائی دقیانوسی احکام فرمان جاری کیے ہیں کہ آزادی اظہارپر پابندیاں، 12 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کوحصول تعلیم سے روکنا، نام نہاد 'اخلاقی قوانین' کا نفاذ جو مؤثر طریقے سے خواتین کو عوامی زندگی سے سے مٹا دیتے ہیں۔

سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ ایسا ادارہ جاتی جبر انسانی حقوق پر حملہ اور افغانستان کی سلامتی، استحکام اور معیشت کے لیے خطرہ ہے۔ اور جو لوگ احتجاج میں آواز اٹھاتے ہیں انہیں ہراسانی، گرفتاریوں اور تشدد کا خطرہ ہوتا ہے۔

امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور جاپان کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرنے پر کام کیا جس میں ایسی پالیسیوں اور طریقوں کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جو افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر پابندی لگاتی ہیں اس میں طالبان کی مذمت کی گئی ہے۔

سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ "شام میں 13 سالہ تنازع نے خواتین کے لیے تباہی مچا دی ہے "جنہیں طویل عرصے سے صنفی عدم مساوات اور امتیازی قوانین کا سامنا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "شام کا سیاسی عمل اسد حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ شامی خواتین کو بااختیار بنانے کی اور زیادہ وجہ ہے جو ہمیں اس تعطل سے نکال کر امن کی طرف لے جا سکتی ہیں۔

مجھے واضح کرنے دیں کہ سب سے زیادہ کمزور خواتین اور لڑکیوں کی مدد کے لیے امریکہ اپنے پاس موجود ہر طریقے کا استعمال جاری رکھے گا۔

سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ "اگرچہ خواتین پرتشدد تنازعات سے غیر متناسب طور پر متاثر ہوتی ہیں تاہم وہ ان کو ختم کرنے اور روکنے کی کلید بھی ہیں۔ یہی بنیادی سچائی خواتین، امن اور سلامتی کے ایجنڈے کا مرکز ہے۔

امریکہ خواتین کے امن اور انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے دوسرا سب سے بڑا چندہ دینے والا ملک ہے جو 2017 سے اب تک 39 ملین ڈالر سے زیادہ دے رہا ہے۔

امریکہ بین الاقوامی فورمز اور امن مشنز میں صنفی مساوات کو بڑھانے کے لیے دوسروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ان بیٹیوں کے لیے جن کے پاس اپنی ماؤں سے کم حقوق ہیں۔ تشدد سے بچ جانے والوں کے لیے جوروکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھتی رہی ہیں۔ اور سرگرم کارکنوں کے لیے بنیادی آزادیوں کے لیے لڑنے والے بہادر نوجوان۔ جو اس کےساتھ کھڑے ہیں جو صحیح ہے " سفیر تھامس-گرین فیلڈ نے کہا کہ "آئیے ہمیں ان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔