انسانی حقوق کے علم برداروں کے لیے امریکی ایوارڈ

فائل فوٹو


امریکہ ہر سال ایسے لوگوں کے منتخب گروپ کو اعزاز دیتا ہے جو انسانی حقوق کے تحفظ اور حمایت کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دیتے ہیں ۔ اسے ’’گلوبل ہیومن رائٹس ڈیفنڈر ایوارڈ‘‘ کہا جاتا ہے۔

پہلا ایوارڈ حاصل کرنے والے، محمد نور خان نے بنگلہ دیش کی گھریلو حقوق کی دو مشہورتنظیموں کی قیادت کی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی ثبوت جمع کرنے اور بنگلہ دیش میں احتساب کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت کی۔

برازیل سے ایلیز ڈی سوزا فاریاس ایک جدید مقامی تحقیقاتی صحافی ہیں جو دیگر موضوعات کے علاوہ ماحولیات، زراعت اور مقامی اور روایتی لوگوں کے مسائل پر رپورٹنگ کرتی ہیں۔

کمبوڈیا میں ناگا ورلڈ ریزورٹ اور کیسینو میں لیبر رائٹس سپورٹڈ یونین آف خمیر ایمپلائیز کے رہنما چھیم سیتار نے زیادہ اجرت کے مطالبے کے لیے کی جانے والی ہڑتال کی قیادت کی۔ 2022 میں ہراساں کیے جانے اور اپنی گرفتاری کے درمیان، محترمہ سیتار مزدوروں کے حقوق کے بارے میں بات کرتی رہیں۔

ایرانی نسرین سوتودیہہ انسانی حقوق کی وکیل اور کارکن ہیں۔ مارچ 2019 میں انہیں حجاب نہ پہننے کے جرم میں ملوث خواتین کو قانونی دفاعی خدمات فراہم کرنے پر مجموعی طور پر 38 سال قید اور 148 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔

عراق میں انسانی حقوق کے لیے وکیل بشریٰ حسن نے وکلا کے ایک گروپ کی سربراہی کی جس نے متعدد صحافیوں، کارکنوں اور مظاہرین کے دفاعی وکیل کے طور پر کام کیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق، ان وکلا کو عراقی کردستان کے علاقے بدینان میں ’’من مانے طور پر گرفتار‘‘ اور ’’زبردستی غائب‘‘ کر دیا گیا تھا۔

موریطانیہ کے محمد ایلی ایل ہر نے غلامی کے سابق متاثرین کے لیے زمین کے حقوق کے حصول میں اہم خدمات سر انجام دی ہیں اور کامیابی حاصل کی ہے۔

عوامی جمہوریہ چین میں رہنے والے ڈنگ جیاکس کو نیو سٹیزنز موومنٹ شروع کرنے میں مدد کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تنظیم نے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی حمایت کی۔

سرکاری اہلکاروں سے اپنے ذاتی مالیات ظاہر کرنے کے لیے کال شروع کی اور جائیداد کے حقوق کی حمایت کی۔ اطلاعات کے مطابق مسٹر ڈنگ پر 2022 میں خفیہ طور پر مقدمہ چلایا گیا جس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ان افراداور انسانی حقوق کےدیگر علم برداروں کی حفاظت اورحمایت امریکی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہے کیونکہ یہ جمہوریت، انصاف تک رسائی، ایک متحرک سول سوسائٹی، اقتصادی خوشحالی، اور ماحولیاتی استحکام کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**