Accessibility links

Breaking News

عالمی زیریں ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے لیے جی سیون ممالک کی شراکت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترقی پذیر ممالک میں اکثروہ بنیادی زیریں ڈھانچہ موجود نہیں ہوتا جس کی مدد سے وہ عالمی اتارچڑھاؤ کو برداشت کرسکیں یا ان سے گزر سکیں۔

یہی کچھ حالیہ کووڈ 19 کی وبا میں دیکھا گیا۔ اسی لیے وہ ان اثرات سے شدید طور پر متاثر ہوتے ہیں اورانہیں بحالی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے جی سیون ملکوں کے جرمنی میں ہونے والے اجلاس میں کہا کہ جی سیون عالمی انفراسٹرکچراورسرمایہ کاری کے لیے شراکت داری کا آغازکر رہا ہے۔

امریکہ اگلے پانچ برسوں میں سرکاری اورنجی سرمایے میں 200 ارب ڈالرکا اضافہ کرے گا۔ اس رقم سے صحت، ڈیجیٹل رابطوں، صنفی مساوات، عمومی مساوات، آب و ہوا اور توانائی کے تحفظ کے لیے سرمایہ کاری کی جائے گی۔

صحت کے شعبے میں، امریکہ اپنے جی سیون کے شراکت داروں اورعالمی بینک کے تعاون سے سینیگال میں صنعتی پیمانے پرویکسین بنانے کی ایک نئی تنصیب میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ منصوبے کے مکمل ہونے پراس میں سالانہ لاکھوں خوراکیں ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

یہی وجہ ہے کہ ڈیجیٹل انویسٹ پروگرام ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچراورڈیجیٹل مالیاتی سہولتوں کے لیے 33 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری متحرک کر رہا ہے جو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں کھلے، مختلف ماحول میں کام کے قابل، لائق اعتماد، جامع اورمحفوظ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مضبوط کرے گی۔

امریکی حکومت نے ایک امریکی کمپنی "سب کام" کی جانب سے عالمی زیر سمندر ٹیلی کمیونی کیشن کیبل کی تعمیر کے لیے 60 کروڑ ڈالرز کے معاہدے کے لیے بولی کی بھی حمایت کی۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ جب خواتین اور لڑکیاں معاشرے میں مکمل طور پر حصہ لینے کے لیے آزاد ہوتی ہیں تو ان کی برادریوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی بینک کے عالمی چائلڈ کیئرانسینٹو فنڈ کے لیے پانچ برسوں میں پانچ کروڑ ڈالر دینے کا عہد کررہا ہے۔ یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی تعمیر کرنے میں مدد کرے گا جو خواتین کے لیے لیبر فورس میں یکساں طور پرحصہ لینا آسان بناتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ کے لیے صاف توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا بہت ضروری ہے۔ مثال کے طور پ امریکہ نے انگولا میں نئے شمسی منصوبوں کی تعمیر میں 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے دو امریکی فرموں اورانگولا کی حکومت کے درمیان ایک نئی شراکت داری کی سہولت فراہم کی ہے۔

رومانیہ میں، ایک امریکی کمپنی، نوسکیل پاور، اپنی نوعیت کا پہلا چھوٹا ماڈیولرری ایکٹرپلانٹ تعمیر کرے گی۔ اس سے یورپ میں آن لائن زیرو ایمیشن جوہری توانائی تیز تر، زیادہ سستے اور زیادہ مؤثر طریقے سے لانے میں مدد ملے گی۔

صدر بائیڈن نے واضح کیا کہ "یہ امداد یا خیرات نہیں ہے، یہ ایک سرمایہ کاری ہے جوہماری تمام معیشتوں کو فروغ دے گی، اور یہ ہمارے لیے مستقبل کے اپنے مثبت تصور کے اشتراک کا موقع ہے اوردنیا بھرکی کمیونٹیز خود دیکھ لیں گی کہ جمہوریتوں کے ساتھ شراکت داری کے کیا ٹھوس فوائد ہوتے ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG