امریکہ اوربھارت کے درمیان امید افزا تعلقات

فائل فوٹو

یو ایس انڈیا سی ای او فورم اور انڈو پیسفک اکنامک فریم ورک فار پراسپیریٹی میٹنگز کے دوران وزیر تجارت جینا ریمانڈو نے اعلان کیا کہ "یہ امریکہ بھارت تعلقات کے لیے ایک امید افزا موقع ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ شراکت داری ہمارے سب سے زیادہ اہم تعلقات میں سے ایک ہے اورمیں کہوں گی کہ ہمارے سب سے خوش آئند دوطرفہ تعلقات میں سے ایک ہے۔

وزیر تجارت ریمانڈو نے کہا کہ "اس کی وجہ ہماری جمہوری روایات کو قائم رکھنے والی وہ اقدارہیں جو ہمارے درمیان مشترک ہیں اورساتھ ہی ہم سلامتی اورخوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ایک آزاد، کھلے، قواعد پرمبنی نظام کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

وزیر تجارت ریماونڈو نے کہا کہ امریکہ اور بھات کے لیے اپنے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے، دونوں ممالک میں ملازمتیں پیدا کرنے اورمزید لچکدار اورمحفوظ سپلائی چین قائم کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "چند ہفتے پہلے ہی، بوئنگ اورایئرانڈیا نے 228 طیاروں کی خریداری کے سودے کا اعلان کیا جو کہ ایک تاریخی معاہدہ ہے۔ یہ ہمارے اقتصادی تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے امریکہ میں بہت بڑی تعداد میں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

وزیر تجارت ریماانڈو نے یہ بھی اعلان کیا کہ سیمی کنڈکٹرز ہماری مشترکہ ترجیحات کی ایک اورشان دار مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "امریکہ اوربھارت دونوں سیمی کنڈکٹرز ترغیبی پروگراموں پرعمل درآمد کر رہے ہیں اور ہم نے اس بات پرتبادلہ خیال کیا کہ ہم اس سرمایہ کاری کو کیسے باہم مربوط کرسکتے ہیں، اس میں دونوں ملکوں کا مفاد وابستہ ہے اوردونوں کے لیے بہترین ممکنہ نتائج کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کو الیکٹرانک سپلائی چین میں ایک بڑا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اوراس مقصد کے لیے میں سیمی کنڈکٹرز کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر رہی ہوں۔ یہ اسی مقصد کے حصول کی غرض سے تیار کی گئی ہے۔

وزیر تجارت ریمنڈو نے نوٹ کیا کہ انڈو پیسفک اکنامک فریم ورک، آئی پی ای ایف کے ایک حصے کے طور پربھارت کے ساتھ کام کرنے پربھی ہمیں خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "آئی پی ای ایف کے ذریعے، امریکہ، بھارت، اوراس خطے کے بارہ دیگرشراکت دارمزید لچکداراورمحفوظ سپلائی چین بنانے، ہماری گرین ٹرانزیشن پرپیشرفت کوتیز کرنے اورکاروباری ماحول کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کے مظاہرے کے لیے پالیسیاں بنا رہے ہیں۔

دو طرفہ طور پراورپورے خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر امریکہ اوربھارت اپنی دونوں معیشتوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

وزیر تجارت ریمانڈو نے کہا کہ امریکہ آنے والے سالوں میں امریکہ بھارت تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے مواقع کے بارے میں بہت پر امید ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**