افریقہ میں زرعی کاروباری اداروں میں اضافہ

فائل فوٹو

یو ایس ایڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ایزوبل کولمین نے افریقہ فوڈ سسٹمز فورم 2023 میں خطاب کرتے ہوئے توجہ دلائی ہےکہ 2010 سے فیڈ دی فیوچر کی سرمایہ کاری نے زرعی فنانسنگ میں تقریباً پانچ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس کے نتیجے میں نجی شعبےمیں فوڈ سیکیورٹی کے لیے ڈھائی بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھایا گیا ہے اور چھوٹے کسانوں کے لیے 18 فروخت سے 18 بلین ڈالر سے زیادہ جمع کیے گئے۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے یا ایس ایم ا یز افریقی فوڈ سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کولمین نے کہا کہ یہی ادارے افریقہ میں سب سے بڑے آجر ہیں اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور زراعت کو زیادہ پیداواری اور پائیدار شعبے میں تبدیل کرنے کی کلید ہیں۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کولمین کا کہنا ہے کہ ’’ابھی بھی 75 فی صد ایس ایم ایز کو مکمل طور پر با ضابطہ بینک فنانس تک رسائی نہیں ہے۔ خواتین کے لیے مالیاتی فرق خاص طور پر شدید ہے، اس بات کے بڑھتے ہوئے شواہد کے باوجود کہ زراعت میں صنفی فرق کو ختم کرنا عالمی بھوک کو ختم کرنے کا ایک اہم راستہ ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کولمین نے کہا کہ پورے براعظم کے لیے یہ ایک اہم بات ہے کہ زرعی کاروبار کی مالی اعانت کے لیے ترغیبی ڈھانچے کودوبارہ تشکیل دیا جائے۔

امریکہ کا ڈیل روم نامی اعانتی پروگرام افریقی زراعت میں شراکت اور سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرتا ہے اور ترغیبات کی تشکیل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

کولمین کا کہنا ہے کہ ’’یہ پروگرام کمپنیوں کو مالیات، رہنمائی، اور مارکیٹ میں داخلے تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

حکومتوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے، مراعات دینے اور دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے کے مواقع بھی پیدا کرتا ہے۔ سن 2018 سے ڈیل روم نامی پروگرام کے ذریعے 600 کاروباری اداروں اور 110 سرمایہ کاروں کے لیے 2 بلین ڈالر کے مالیاتی لین دین پر بات چیت ہوئی ہے۔

اوریجن فریش کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں ڈیل روم ماڈل نے خواتین کی ملکیت والے کاروبار وں کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں۔ 7 ملین ڈالر کی فنانسنگ کے ساتھ ڈیل روم ،اوریجن فریش کےذریعے سہولت فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں چھوٹے پیمانے پر50,000 سے زیادہ کسانوں کی مدد کے لیے معیاری تیل کی پیدا وار اور برآمد کے لیے پھل اور گری دار میوے کی خریداری کی گئی۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کولمین نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے زرعی اداروں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش میں ’’ویلیو فار ہر‘‘ نامی زرعی کاروباری ڈیجیٹل مارکیٹ میں افریقہ کی خواتین کے لیے4 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کولمین نے کہا کہ پورےافریقہ میں زرعی کاروبار مزید مالی اعانت حاصل کرنے کے لیے تیار اور با صلاحیت ہے۔

کولمین کا کہنا ہے کہ ’’ان کوششوں میں دوسروں کو ضرور شامل ہونا چاہیے جیسا کہ ہم نے فیڈ دی فیوچر کے ساتھ کیا ہے۔ پھر صنعت کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ڈھالنا ضروری ہے ان میں مقامی، رسمی مالیاتی شعبے سمیت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ساتھ رابطہ کاری میں اضافہ بھی شامل ہے اور خواتین کی زیر قیادت تنظیموں کو مزید وسائل فراہم کرنا اور سب سے بڑھ کر مقامی کارکنوں کی بات سننا بھی شامل ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کولمین نے کہا کہ ’’ افریقی فوڈ سسٹم تبدیلی کیلئے تیار ہیں، اور مجھے متعدد مزید کامیابیوں کا انتظار ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**