امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے 2023 سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ متعدد وجوہات کی بنا پر سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی بہترین جگہ ہے۔
وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ ’’ہماری جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کا کلچر، نئی مصنوعات اور (مسائل کے) حل کی معیاری سطح ، عالمی سطح پر یونیورسٹیوں اور کالجوں کا انتہائی معیاری سسٹم، خیالات اور ٹیلنٹ کو فروغ دینا، ہمارا قانون کی حکمرانی کا نظام، املاک دانش کا تحفظ، کارکنوں کے حقوق اور ترقی کو فروغ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ امریکہ سرمایہ کاری کے لیے بہترین مقام ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے خود کو مزید پرکشش بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
اس میں ہم نے دو طرفہ CHIPS اور سائنس ایکٹ جیسی قانون سازی کے ساتھ مسابقت میں تاریخی سرمایہ کاری اور بہتر انفراسٹرکچر تشکیل دیا ہے۔ اس میں نئی سڑکیں، ریل ٹرانزٹ، آبی گزرگاہیں، ہوائی اڈے، اور وسیع براڈ بینڈ کی رسائی شامل ہے۔
وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں اپنی اقتصادی شراکت داری کو بھی جدید بنا رہا ہے۔ انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک اور معاشی خوشحالی کے لیے امریکہ کی شراکت داری جیسے نئے اقدامات
ہماری قومی اور اقتصادی سلامتی اور ہمارے شراکت داروں کی حفاظت کرتے ہیں۔
ہمارے ممالک کے درمیان قریبی روابط پیدا کرتے ہیں اور ہمارے کاروبار کے لیے سرمایہ کاری اور ترقی کے مزید مواقع پیدا کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ طریقہ کار نتائج فراہم کر رہا ہے پورے امریکہ میں 2021سےنجی شعبے نے کاروباروں میں 435 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔
اگست کے بعد سے اعلان کردہ سرمایہ کاری میں سے ایک تہائی میں غیر ملکی سرمایہ کار شامل ہیں۔
اس مالی سال میں اب تک ہم کاروباری ویزوں کی تعداد تقریباً دگنی کر چکے ہیں جو ہم نے گزشتہ برس سال کے اس وقت تک جاری کیے تھے اور ہم کووڈ کی وبا سے پہلے جاری کیے گئے کاروباری ویزوں کی تعداد سے بھی زیادہ ویزے جاری کر چکے ہیں۔ ‘‘
اس کانفرنس نے 2011سے نجی سرمایہ کاری میں 80 بلین ڈالر سے زیادہ (سرمایہ) لانے میں مدد کی ہے۔ وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ ’’اس شراکت داری نے خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات کو آگے بڑھانے میں بھی ہماری مدد کی ہے۔
سلیکٹ یو ایس اے کے گزشتہ سال ہونے والے اجلاس میں تائیوان میں مقیم سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی گلوبل وافرز نے شرمین، ٹیکساس میں ایک نئی جدید ترین تنصیب قائم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ یہ تنصیب جدید سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں ایک اہم خلا کو پُر کرے گی جو 21 صدی کی معیشت کی بنیاد والی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسابقت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے دنیا بھر کے ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے اعلان کیا کہ امریکہ کاروبار کے لیے بہت کشادگی رکھتا ہےاور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ اپنا وقت اور صلاحیتیں استعمال کرنے کا انتخاب کریں گے۔
حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**