Accessibility links

Breaking News

صحافیوں کا بڑھتا ہوا محاصرہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے دنیا بھر میں پریس کی آزادی کی صورتِ حال پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ ’’دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے صحافیوں کا محاصرہ کیا جا رہا ہے۔

یہ حقیقت وال سٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایون گرشکووچ کی روس میں ہونے والی حراست سے بھر پور طور پر عیاں ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ’’ روس کے حوالے سے ہمارے سامنے ایک ایسا ملک ہے جو دنیا میں چند دوسرے ممالک کی طرح لوگوں کو غلط طریقے سے حراست میں لے رہا ہے۔ انہیں سیاسی مہروں کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انہیں (حراست میں رکھ کر ) اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جو قطعی طور پر ناقابل قبول ہے اور ہم ان عوامل کو روکنے کی کوشش میں وسیع پیمانے پر کام کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں کی رہائی کو بھی ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہیں جن کو ناانصافی سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اس تقریب کے ماڈریٹر واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار ڈیوڈ اگنیشس کے مطابق گزشتہ سال 67 صحافی اور میڈیا ورکرز کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ تقریباً 570صحافی دنیا کے 30 ممالک کی جیلوں میں قید ہیں۔

امریکہ صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے گروہوں کے خلاف مختلف ٹولز استعمال کرتا ہے۔ ان میں سے ایک
یرغمال بنائے جانے والوں کی بازیابی اور یرغمال بنانے والوں کے احتساب کا ایکٹ ہے جس کے تحت غیر قانونی طور پر یا غلط طریقے سے امریکی شہریوں کو بیرون ملک حراست میں رکھنے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جاتی ہیں ۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ ’’لیونسن ایکٹ ایک اہم ٹول ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ (ایکٹ) ہمیں مختلف اور نئے اختیارات دیتا ہے تاکہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کی جائے جو صحافیوں کو یا ہمارے شہریوں کو غلط طریقے سے حراست میں لینے میں براہ راست ملوث ہیں۔ اس کے تحت سفری پابندی اور اثاثے منجمد کر نے جیسے اختیارات شامل ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس کو لاگو کرنے سے ہم ان لوگوں پر خوفناک اثر ڈال سکتے ہیں جو آئندہ ایسی کارروائیوں میں ملوث ہوں۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ امریکہ ’’دنیا بھر میں ان صحافیوں کی مدد کے لیے بھر پور انداز میں کوشش کر رہا ہے جو کسی نہ کسی طریقے سے دھمکی، جبر، ایذا رسانی، مقدمات یا نگرانی کا سامنا کر رہے ہیں۔

‘‘ان کوششوں میں صحافیوں کو ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے فنڈز فراہم کرنا شامل ہیں تاکہ وہ کینے پر مبنی قانونی چارہ جوئی کے خلاف اپنا دفاع کرسکیں اور صحافیوں کو ریاستوں کی طرف سے ڈرانے دھمکانے اور جبر سے بچانے میں معاون ثابت ہو سکے ۔

سیکریٹری بلنکن کا کہنا ہے کہ ’’ہم آزاد میڈیا کے لیے میڈیا فریڈم فنڈ میں لاکھوں ڈالر فراہم کرتے ہیں تاکہ انتہائی مشکل مقامات پر ان کے کام جاری رکھنے کی صلاحیت کو تقویت ملے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق یہ بہت اہم ہے کہ ’’ہم ان لوگوں کے ساتھ گفتگو میں ہیں جو اس دنیا میں سب سے اہم ذمہ داریاں نبھا ر ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG