Accessibility links

Breaking News

سالانہ انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ خارجہ نے حال ہی میں سالانہ انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈز دیے۔

انڈرسکریٹری برائے شہری سلامتی، جمہوریت اورانسانی حقوق عذرا ضیا نے کہا کہ اعزاز پانے والی خواتین نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے کہ ان کے ملکوں کا قانونی نظام تمام لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔

چاہے ان کی صنف، عقائد یا پس منظرکوئی بھی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ نظام ہرشہری کی حفاظت نہیں کر سکتے یا نہیں کرپا تے، تو انہوں نے ان کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے رکاوٹوں کو توڑا ہے، جد وجہد کونئی بلندیوں تک پہنچایا ہے اوردوسری نوجوان خواتین کوان کی قیادت کی پیروی کرنے کی ترغیب دی ہے۔

ان میں سے ایک ڈاکٹر ذاکرا حکمت ہیں۔ یہ افغانستان میں پیدا ہوئی تھیں۔ ڈاکٹر حکمت نے ترکیہ میں افغان مہاجرین یکجہتی ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی اوربہت سے افغان شہریوں کو پناہ گزینوں کا تحفظ اور پناہ حاصل کرنے میں مدد کی۔

ارجنٹائن کی خصوصی سفیرالبا روئیڈا برائے جنسی آگہی اورصنفی شناخت نے ٹرانس جینڈرلیبرکوٹہ ایکٹ پاس کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سینٹرل افریقن ریپبلک میں پروفیسرڈینیئل ڈارلان کو اپنے ملک کے آئین کے دفاع کے لیے شاندار خدمات سر انجام دینے پر اعزاز دیا گیا۔

کوسٹا ریکا کی محترمہ ڈورس ریوس اپنے ملک کے آبائی لوگوں کی زندگیوں کو بہتربنانے کے متعدد اقدامات میں شامل ہیں۔

ایتھوپیا کی معیزا محمد، ایتھوپیا کی ایک تجربہ کار صحافی ہیں انہوں نے صنفی بنیاد پرتشدد سے بچ جانے والوں کے بارے میں رپورٹ کیا اورمتاثرین کےعلاج کے لیے کام کیا۔

اردن میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہادیل عبدالعزیزجسٹس سینٹرفارلیگل ایڈ کی بانی ہیں جوہرسال ہزاروں نادارافراد کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

قازقستان سے تعلق رکھنے والی باخیتزان تورگوزینا سول سوسائٹی کارکن ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں سے قازقستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مہم چلائی ہے۔

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر داتوک راس ادیبہ رادزی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا بیشتر حصہ انسانی حقوق کو فروغ دینے میں صرف کیا ہے۔ اپنے پلیٹ فارمز کو ملائیشیا کے معاشرے میں ناانصافیوں پر روشنی ڈالنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

منگولیا سے تعلق رکھنے والی بریگیڈیئرجنرل بولور گنبولڈ 2022 میں منگول کی مسلح افواج کی پہلی خاتون جنرل بنیں۔

بیانکا زیلیوسکا پولینڈ کی صحافی ہیں جنہوں نے 2014 سے یوکرین میں روسی جارحیت کو دستاویزی شکل دی ہے اور ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک یوکرین کے لوگوں کی وکالت کی۔

یوکرین کی یولیا پائیویسکا ماریوپول میں روسی افواج کی طرف سے کیے جانے والے مظالم کی دستاویزی ویڈیوز خفیہ طور پر فلمانے اور اسمگل کرنے کے اپنے کام کے لیے مشہور ہیں۔

اور آخرمیں ، میڈلین البرائٹ اعزازی گروپ ایوارڈ، ایران میں احتجاج کرنے والی خواتین اور لڑکیوں کو دیا گیا۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ " معززین اعزاز یافتہ خواتین، امریکہ کو آپ کے ساتھ ہونے پر فخر ہے، آپ اور دوسرے لوگ ہرروز سینکڑوں چھوٹی جنگیں لڑ رہے ہیں۔ ہم وہاں بھی آپ کے ساتھ ہوں گے اورآپ کے طویل سفر میں آپ کے ساتھ رہیں گے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG