Accessibility links

Breaking News

پاک امریکہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ



اس سال پاکستان اورامریکہ کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ہم امریکہ میں پاکستان کی ثقافت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

پاکستان اورامریکہ نے منگلا اورتربیلا ڈیم جیسے اہم ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے مل کرکام کیا ہے، جن سے کسی زمانے میں پاکستان کی تقریباً 70 فی صد بجلی فراہم کی جاتی تھی۔

دونوں ممالک نے لاہوریونیورسٹی فارمینجمنٹ سائنسز کا آغازکیا جو کاروباری لیڈروں کی اگلی نسل کی تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے یہ بھی کہا کہ "ہم انسدادِ دہشت گردی کے معاملات پرمل کر کام کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں کی جنگ کے بعد افغانستان کے مستقبل میں ہمارا مشترکہ مفاد داؤ پرلگا ہوا ہے۔ ہمارے درمیان اختلافات بھی ہوتے رہے ہیں، جو کوئی راز نہیں ہے. لیکن ہم ایک مشترکہ مقصد رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام افغانستان کے لیے اورپورے خطے کے لیے ایک زیادہ مستحکم، زیادہ پرامن، اورآزاد مستقبل کا حصول ۔ ہم اس مقصد کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے اورساتھ ہی افغان عوام بالخصوص خواتین اورلڑکیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی حمایت کرتے رہیں گے۔

حالیہ بات چیت میں وزیرِخارجہ بلنکن نے پاکستان پرزوردیا کہ وہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کوذمہ داری سے نبھائے۔ انہوں نے بنیادی اقدارکو برقرار رکھنے کی اہمیت پربھی زوردیا جیسے مذہب کی آزادی،عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کا احترام۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ امریکہ اورپاکستان اپنے اقتصادی تعلقات کومزید فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "مثال کے طور پراقتصادی ترقی اورخوشحالی کوفروغ دینے کا ایک اہم ترین طریقہ خواتین اورلڑکیوں کو بااختیار بنانا اوراس بات کویقینی بنانا ہے کہ وہ معیشت میں پوری طرح سے حصہ لے سکیں۔ اس سے نہ صرف ان کی صلاحیتوں کوابھرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ اس سے ملک کی معیشت کو بھی مدد ملتی ہے۔

اس سال یوایس پاکستان ویمن کونسل کی 10 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جو کہ محکمہ خارجہ اور ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے درمیان ایک پبلک پرائیویٹ شراکت داری ہے۔ یہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کارپوریشنزاورسول سوسائٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دیتی ہے۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ ہم دونوں اس بات پربھی پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے تعلقات کا مرکزی اوربنیادی نکتہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر، یہ ایسے ہی رابطے ہیں جو میرے لیے ان تعلقات کے مستقبل کے امید کی روشن کرن ہیں۔ ہمارے لوگ آپس میں اورایک دوسرے سے سیکھتے ہیں تاکہ ہم اپنے دونوں مک کو بہتربنا سکیں اوراپنے عوام کی مزید موثرطریقے سے خدمت کر سکیں۔

وزیر خارجہ بلنکن نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اورپاکستان کے تعلقات کا اس سے بھی زیادہ روشن مستقبل ہمارے سامنے آنے والا ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG