امریکہ کی حکومت نے 14 نومبر کو ایک نیا ویب پیج شروع کیا ہے جو ان افغان مہاجرین کے لیے ایک گائیڈ ہے جو امریکہ میں ہیں اور اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
https://www.state.gov/afghanistan-family-reunification/ ویب پیج ان افغان افراد کےاپنے خاندان کے دوسرے افراد سے ملاپ کےلیے اطلاعات فراہم کرتا ہے جو امریکہ میں ہیں اور اپنے اہلِ خانہ کو افغانستان سے امریکہ لانا چاہتے ہیں اس میں ضروری فارم اور ہدایات کے لنکس موجود ہیں۔
امریکہ نے اگست 2021 میں افغانستان سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا تھا اور وہاں امریکی مشن کی مدد اور حمایت کرنے والے بہت سے افغان افراد کو وہاں سےمنتقل کر دیا جن میں مترجم یا کابل کے امریکی سفارت خانے میں مقامی طور پر ملازم سابقہ عملے کے ارکان شامل تھے۔
انخلا کے دوران زمینی صورتِ حال کی وجہ سے کچھ افغان خاندانوں کے افراد ایک دوسرے سے بچھڑ گئے۔ اس لیے امریکہ ان خاندانوں کو دوبارہ ملانے کا عزم رکھتا ہے۔
نئے ویب پیج کے آغاز کے ساتھ ایسے امریکی شہری جن کے خاندان افغانستان میں ہیں پناہ کے متلاشی لوگ اور اب امریکہ میں مقیم دیگر افغان شہری وہ معلومات آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں جنہیں اپنے پیاروں کو امریکہ لانے میں سہولت کی ضرورت ہے۔
اس میں اہلیت کے بارے میں معلومات، درخواست دہندہ کی حیثیت کے لحاظ سے ضروری کاغذات کی تفصیل اور ان فارموں کے کمپیوٹر لنکس شامل ہیں جن کی انہیں ضرورت ہوگی۔
امریکہ افغانستان کے لوگوں کے ساتھ مستقل وابستگی رکھتا ہے اور وہ ایسے افراد کو جو اپنے خاندان کے بچھڑے ہوئے افراد کے ساتھ متحد ہونا چاہتے ہیں، وہ معلومات اور ضروری مواد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کی اس مقصد کے لئے انہیں ضرورت ہے۔
حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**