Accessibility links

Breaking News

ناگورنو کاراباخ تک امداد کے لیے راستے کھلے رہنے چاہئیں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ناگورنو کاراباخ میں انسانی صورتِ حال بدستور تشویش ناک ہے حالاں کہ ناگورنو کاراباخ کے الگ ہونے والے علاقے میں امدادی کھیپ دوبارہ پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

آذربائیجان کی حکومت نے گزشتہ سال کے آخر میں لاچین کوریڈور کی ناکہ بندی شروع کر دی تھی جو آرمینیا کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی تھی۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے مطابق لاچین کوریڈور کے ذریعے تمام انسانی امداد کو کئی ہفتوں تک روک دیا گیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں ناگورنو کاراباخ میں ہزاروں افراد کے لیے ایک انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

امریکہ نے ناگورنو کاراباخ کے لیے لاچین اور اگدام کے راستے بیک وقت کھولنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ مردوں، عورتوں اور بچوں تک اشیائے ضرورت کی فراہمی ہو سکے۔ اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے رہنماؤں کو خبردار کیا کہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث بنے یا اس مقصد سے توجہ ہٹائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک حالیہ بریفنگ میں کہا کہ ’’ہم نے ناگورنو کاراباخ میں راستوں کو کھلا رکھنے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر مسلسل زور دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ’’اگرچہ یہ بات اہم ہے کہ ناگورنو کاراباخ کے پاس اس عمل کے لیے قابلِ اعتماد نمائندے ہیں تاہم جیسا کہ ہم نے ماضی میں کہا ہے کہ ہم ناگورنو کاراباخ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ان نتائج کو تسلیم نہیں کرتےجنہیں صدارتی انتخابات کہا جاتا ہے اور جن کا اعلان گزشتہ چند دنوں میں ہوا تھا۔

آرمینیا اور آذربائیجان ناگورنو کاراباخ پر کنٹرول کے حصول کے لیے دو جنگیں لڑ چکے ہیں۔ آخری لڑائی 2020 میں روس کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر ختم ہوئی جس کے نتیجے میں آرمینیا کا علاقہ اس کے کنٹرول میں آگیا۔

ترجمان ملر نے کہا کہ ’’امریکہ باکو اور یریوان کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ امن کے لیے ایک دیرپا تصفیے تک پہنچنے کی راہ ہموار ہو۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ملر کہتے ہیں: ’’اسی لیےمیں یہ کہوں گا کہ امریکہ آرمینیا اور آذربائیجان کے کے درمیان براہ راست بات چیت کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا تاکہ تمام
مسائل کو حل کیا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ سیکرٹری بلنکن اورکاکیشیا مذاکرات کے سینئر مشیر لو بونو مستقل طور پر رابطے میں ہیں، اور ہم اس حوالے سے اپنے رابطوں کو استوار رکھیں گے۔

امریکہ جنوبی کاکیشیا کے علاقے کے لیے ایک پرامن، جمہوری اور خوشحال مستقبل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG