Accessibility links

Breaking News

امریکہ یوکرین کو ابرامز ٹینکوں کی فراہمی میں تیزی لا رہا ہے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر بائیڈن نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ یوکرین کے باشندوں کو جدید جنگی ٹینک فراہم کرے گا تاکہ وہ روس کے بھرپور اور وحشیانہ حملے سے اپنی سرزمین اور لوگوں کا دفاع کر سکیں۔ اسی دن جرمنی نے اعلان کیا کہ وہ اپنے لیپرڈ 2 ٹینکوں میں سے 14 یوکرین بھیجے گا اور دوسرے یورپی ممالک کو اپنے ذخیرے سے جرمن ساختہ ٹینک یوکرین بھیجنے کی اجازت دے گا۔

پینٹاگان کے پریس سیکرٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی محکمۂ دفاع یا ڈی او ڈی نے یوکرین کے ساتھ قریبی رابطے رکھتے ہوئے انہیں ابرامز ٹینک کی M1A1 قسم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب ہم ان ٹینکوں کی فراہمی نمایاں طور پر تیز رفتاری سے کرنے کے قابل ہوسکیں گے اور اس سال موسم خزاں تک یہ اہم صلاحیت ہم یوکرین کو فراہم کر سکیں گے۔

امریکہ میں ان M1A1s کو اضافی خول لگا کر دوبارہ تیار کیا جائے گا اور یہ یوکرین کو جدید آرمر اور ہتھیاروں کے نظام فراہم کرے گا جس میں 120 ملی میٹر کی توپ اور 50 کیلیبر کی ہیوی مشین گن شامل ہے۔ پریس سیکریٹری بریگیڈیئر جنرل رائڈر نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ اہم جنگی صلاحیت یوکرینیوں کے ہاتھوں میں جلد از جلد پہنچ سکے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنا سکتا ہے کہ یوکرین کے لوگوں کو ان ٹینکوں کے استعمال کی، جو ان کو ملنے والے ہیں، ضروری اور بر وقت تربیت ملے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی اہم جنگی ٹینکوں کی صلاحیت یوکرینیوں کی بہت سی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔ جیسے علاقہ لینا، علاقے کو دوبارہ حاصل کرنا اور مستقبل میں کسی وقت ان کامیابیوں کو برقرار رکھنا اور ساتھ ہی مستقبل میں کسی روسی جارحیت کو روکنے کے قابل ہونا۔

بریگیڈیئر جنرل رائڈر نے کہا کہ یہ سب یوکرین اور اس کی دفاعی ضروریات کے لیے ہماری وسیع تر قلیل المدتی اور طویل المدتی مدد و حمایت کا حصہ ہے۔

کانگریس کے روبرو حالیہ گواہی میں، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے توجہ دلائی کہ صدر بائیڈن کی قیادت میں، امریکہ نے یوکرین کو روس کے بلا اشتعال اور بلا جواز حملے سے لڑنے میں مدد کرنے کے لیے دنیا کو اکٹھا کیا ہے۔ ہمارے اتحادی اور شراکت دار اس یوکرین دفاعی رابطہ گروپ کے ذریعے سیکیورٹی سے متعلق اس کی مدد کے لیے آگے بڑھے ہیں جس کی میں قیادت کر رہا ہوں اور چاہے جتنا بھی وقت لگے، ہم یوکرین کے دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے۔

XS
SM
MD
LG