Accessibility links

Breaking News

لبنان میں بدعنوان انرجی سیکٹر پر پابندیاں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے معاون وزیرِ خزانہ برائن نیلسن نے وضاحت کی کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کو لبنان میں بدعنوانی کے بارے میں گہری تشویش ہے اور وہ لبنان اور پوری دنیا میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ برسوں سے، لبنانی اشرافیہ نے عوام کے شفافیت اور اصلاحات کے مطالبات کو نظر انداز کیا ہے جب کہ خود اپنے اثاثوں کو گراوٹ سے بچانے کے لیے ملک سے باہر دوسرے علاقوں میں منتقل کردیا ہے۔

لبنان میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے جاری امریکی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے 4 اپریل کو دو بھائیوں ریمنڈ اور ٹیڈی رحمے پر پابندیاں عائد کیں جنہوں نے اپنی کمپنیوں کو ایک انتہائی غیر شفاف عمل کے ذریعے توانائی کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جس سے لبنان میں جمہوری اداروں اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچا۔

Raymond Rahme کی کمپنی ZR Energy DMCC نے لبنان میں ایندھن کے بحران سے بچنے میں مدد کے لیے 150,000 ٹن ایندھن درآمد کرنے کے لیے دسمبر 2019 میں لبنانی حکومت سے ٹھیکہ حاصل کیا۔ تاہم معیاری ایندھن درآمد کرنے کے بجائے اس کمپنی نے ایک سستااور ناقص پروڈکٹ درآمد کیا اور یوں ان پاور اسٹیشنوں کو نقصان پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالا جو انتہائی ضروری تھے۔ بھائیوں نے اس اسکیم سے منافع کمایا جب کہ لبنانی عوام مزید بحران میں ڈوب گئے۔

معاون وزیر نیلسن نے کہا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں بجلی کی پیداوار سے ریاستی محصولات میں اضافہ ہوتا ہے جب کہ لبنان میں ایسا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا:


’’لیکن پچھلی دہائیوں میں اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود بجلی کی وزارت اور الیکٹریسیٹی آف لبنان نے عام لبنانیوں کو نام نہاد جنریٹر مافیاکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا اور بقیہ غیر فعال بجلی کے شعبے نے ریاستی فنڈز کو ضائع کر دیا ہے اور لبنانی تاجروں کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس بھر دیے ہیں۔‘‘

معاون وزیر نیلسن نے کہا کہ امریکہ لبنان میں سیاسی وابستگی یا مذہب سے قطع نظر احتساب، قانون کی حکمرانی اور جمہوری تجدید کو ترجیح دیتا ہے۔ان کے مطابق:

’’امریکہ شفافیت اور جواب دہی کے لیے آپ کی اپیلوں کو سنتا ہے۔ اور جو لوگ بدعنوانی کے عمل کو جاری رکھنے یا تبدیلی لانے کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرتے ہیں، جانتے ہیں کہ ہم بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور لبنانی عوام کے لیے خطرات سے فائدہ اٹھانے والوں پر پابندیاں عائد کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم لبنانی سیاست دانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سیاسی جمود کو ختم کریں، صدر منتخب کریں، حکومت بنائیں، اور وہ اصلاحات کریں جو لبنان کی اقتصادی بحالی کی راہ ہموار کرنے کے لیے ضروری ہیں۔‘‘

معاون وز یرنیلسن نے کہا یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ہم نے لبنان میں بدعنوانی کے مرتکب کرداروں کے خلاف کارروائی کی ہے اور اگر بدعنوانی کی سرگرمیاں جاری رہیں تو یہ آخری بار بھی نہیں ہوگا۔

یہ ایک اداریہ تھا جو ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG