Accessibility links

Breaking News

امریکہ کا یومِ صدور 2023


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں ہر سال فروری کے تیسرے پیر کو امریکی صدور کا دن منایا جاتا ہے۔ عام قومی تعطیل امریکہ کے دو سب سے زیادہ بااثر اورقابلِ تعریف صدور کی سالگرہ کے درمیان آتی ہے۔

ابراہم لنکن کی سالگرہ فروری 12 اورجارج واشنگٹن کی سالگرہ 22 تاریخ کوہوتی ہے۔ ان دونوں لیڈروں نے اپنے اپنے طریقے سے امریکہ کی بنیاد رکھنےاورترقی میں نمایاں ترین کردار ادا کیا۔

جارج واشنگٹن کو بابائے امریکہ بھی کہا جاتا ہے جس کی معقول وجہ ہے۔

برطانوی راج سے ملک کو آزادی دلوانے والی باغی فوج کے رہنما کے طور پر انہیں امریکہ کے اہم ہیرو کے طور پر تعظیم دی جاتی تھی اورعوام نے ایک عظیم لیڈر تسلیم کرتے ہوئے ان پر بے انتہا اعتماد کیا۔

اگر وہ عام آدمی ہوتے تو اپنی بے پناہ مقبولیت کو استعمال کر کے وہ شمالی امریکہ کی 13 کالونیوں کے بادشاہ کے طور پر فرائض ادا کر سکتے تھے مگر ان کے جن مداحوں نے یہ تجویز دی ان سے انہوں کہا کہ وہ اپنی اس سوچ کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں۔

اس کے بجائے انہوں نے نئے ملک کی بنیاد کی تشکیل میں مدد کے لیے اپنا زبردست اثر و رسوخ استعمال کیا۔

انقلاب کے بعد کے چھ برسوں کے دوران نئے ملک نے ایک وفاقی حکومت وضع کرنے کے لیے جدوجہد کی جو سابقہ کالونیوں کو ایک ساتھ رکھے۔ لیکن انفرادی ریاستوں کے طور پر ان کے حقوق پر کوئی اثر نہ ڈالے۔

انہوں نے پیدائش کے مرحلےسے قبل کے شدید درد اورتکلیف کو جھیلا اوربالآخر ایک مستحکم، جمہوری اور قانونی حکومت کا جنم ممکن ہوا۔

واشنگٹن نے ایوانِ صدر کے مستقبل کی تشکیل کرتے ہوئے ان لوگوں کے لیے بہت سی مثالیں قائم کیں جو اس کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئے۔

صدر کے طور پر ان کا آخری اہم کام چار سالہ صدارتی مدت کو دو بار مکمل کر کے رضاکارانہ طور پر عہدہ چھوڑنا تھا اوراس طرح انہوں نے نئے منتخب جانشین کے لیے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایا۔

دوسری طرف جب ابراہم لنکن نے باگ ڈور سنبھالی توملک میں جاری خانہ جنگی امریکہ کو منقسم کرنے کے لیے ایک خطرہ بنی ہوئی تھی۔

خوش قسمتی سے امریکہ کے لیے وہ جیتنے والی جماعت کے رہنما سے کہیں زیادہ اہم تھے۔

جیسے ہی جنگ اپنے اختتام کے قریب پہنچی انہوں نے وفاقی اور ریاستی حکومتی اداروں کے درمیان اقتدار کی تقسیم میں پر امن تبدیلی کا مرحلہ طے کرنا شروع کیا۔

نتیجے کے طور پر امریکہ خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد ایک بہت مضبوط ملک بن کر ابھرا۔ ایک ایسا ملک جہاں ریاستوں کا ایک حقیقی اتحاد قائم ہوا اور جس کی سربراہی ایک مضبوط وفاقی حکومت کرتی ہے۔

آج یوم صدور ہراس شخص کے لیے تعظیم کا دن ہے جو ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہے مگر واشنگٹن اور لنکن سے زیادہ بڑا اور قابل تعظیم کوئی اور لیڈر نہیں سمجھا گیا جنہوں نے ملک کو ایسے نظریات کے گرد متحد کیاجو آج تک ملک اور اس کے لوگوں کی بہتری میں معاونت کر رہے ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG