Accessibility links

Breaking News

یوم تشکر یا تھینکس گیونگ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو امریکی یوم تشکر یا "تھینکس گیونگ" مناتے ہیں۔

یہ ان اولین تعطیلات میں سے ایک ہے جو نئی دنیا کے آباد کاروں نے اس سر زمین پر منائیں۔ یہ ان روایتی فصلوں کے تہواروں سے زیادہ مختلف نہیں تھا جووہ یورپ میں منایا کرتے تھے۔

شمالی امریکہ پہنچنے کے بعد یہ آباد کاریا عازمین یہاں کے سرد موسم کے لیے تیار نہیں تھے۔ ان کی تعداد کا تقریباً نصف اس پہلے سال میں ختم ہو چکا تھا۔ اسی لیے تھینکس گیونگ کے پہلے سال کا جشن ان کے لیے اس اعتبار سے خاص معنی رکھتا تھا کیوں کہ انہیں پہلی بارسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کل زیادہ تر امریکی تھینکس گیونگ کی تعطیل اسی طرح مناتے ہیں جس کا تعلق جزوی طور پراس من گھڑت جشن کی یاد سے ہے جو ریاست میساچوسٹس میں 21 ستمبر سے 11 نومبر 1621 کے درمیان منعقد ہوا تھا۔

یہ قصّہ کچھ یوں ہے کہ اس سال تریپن انگریزمرد، عورتیں اوربچے تقریباً نوّے مقامی امریکی قبائلیوں کے ساتھ اپنے نئے وطن میں پہلی فصل کا شکرانہ ادا کرنے کے لیے ایک دعوت میں شامل ہوئے تھے۔

ان کے پاس شکرانہ ادا کرنے کے لیے بہت کچھ تھا کیوں کہ صرف ایک سال پہلے، نومبر 1620 کے وسط میں وہ 102 کالونیوں اور 30 افراد کے عملے کے ایک گروپ کا حصہ تھے جو مے فلاورنامی جہاز پر سوار ہو کر شمالی امریکہ کے ساحل پر پہنچے تھے۔

یہ پیوریٹن تھے، مذہبی علیحدگی پسند جواپنے عقیدے پر عمل کرنے کے لیے ایک نئے وطن کی تلاش میں نکلے تھے جہاں وہ آزادی اورسکون کے ساتھ اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزار سکیں۔

تھینکس گیونگ کے اس پہلے جشن تک، ان کی نصف تعداد بھوک، بیماری اور سخت موسمی حالات کی وجہ سے ہلاک چکی تھی۔

خوش قسمتی سے نوآبادیات کے لیے، یہاں کے آبائی ویمپانواگ پڑوسیوں نے ان پرترس کھایا۔ انہوں نے آباد کاروں کو خوراک کے عطیات دیے تاکہ وہ زندہ رہ سکیں، ساتھ ہی ان کو پیوریٹن طور طریقے سکھائے اور بتایا کہ فطرت کے فضل کو اپنے استعمال کے لیے کیسے استعمال کیا جائے۔ یہ پہلا تہوارتھا جو زندہ رہنے کے لیے نوآبادیات کی جانب سے اظہار تشکر تھا۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جس طرح 400 سال پہلے جب عازمین نے ویمپانواگ کی سخاوت اورمدد کی بدولت پہلی بارآورفصل کا جشن کامیابی سے منایا تھا اسی طرح آج ہم بھی ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل سے گزرنے میں ہماری مدد کی۔

"تھینکس گیونگ ہمیں خدا، اس قوم اورایک دوسرے کی طرف سے اپنی بہت سی نعمتوں پرغور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ خاص طور پردرپیش چیلنجوں کے وقت ہم ان نعمتوں کے لیے شکر گزارہوتے ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG