Accessibility links

Breaking News

یوکرین کے دفاع کے 300 دن


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین پر روس کے بلا اشتعال حملے کے آغاز کو 300 سے زیادہ دن ہو چکے ہیں۔ امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ یوکرین اپنے شہریوں کے دفاع کے لیے وسائل فراہم کرنے اور ان کا دفاع کرنے کے قابل ہو۔

صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی سے ملاقات میں یوکرین کے لیے امریکی مدد و حمایت اور کریملن کی حملہ آور افواج سے مقابلہ کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام ہر قدم پر آپ کے ساتھ رہے ہیں اور ہم آپ کے ساتھ رہیں گے۔ جتنا بھی وقت لگے ہم آپ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ آپ کیا کر رہے ہیں، آپ نے کیا حاصل کیا ہے۔ یہ صرف یوکرین کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

صدر بائیڈن نے اس مقصد کے لیے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی، یا یو ایس اے آئی ڈی کے ذریعے ،یوکرین کے لیے 374ملین ڈالر کی اضافی انسانی امداد کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا اس (فلاحی امداد)سے یوکرین کے 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو خوراک اور نقد امداد فراہم کرنے میں مدد ملے گی اس کے ساتھ ساتھ 25 لاکھ سے زیادہ یوکرینی لوگوں کو ہیلتھ کیئراور پینے کے صاف پانی تک رسائی، اور سردیوں میں گرم رہنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ صدر بائیڈن نےسیکیورٹی کے لیے 1.85 ارب ڈالر کے پیکج کا بھی اعلان کیا۔ اس پیکج میں آ لات اور توپ خانے، ٹینکوں اور راکٹ لانچروں کے لیے گولہ بارود کی فراہمی کے معاہدے دونوں شامل ہیں جو یوکرین ،روسی جارحیت سے اپنےدفاع کے لیے استعمال کرے گا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیون اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ یوکرین کو بجلی کی ترسیل کے اپنے نظام کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور روس کی جانب سے باقاعدہ ہدف بنا کر کیے جانے والے حملوں کے پیش نظر اس کو اپنے گرڈ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دینے کے لیے اہم نوعیت کے آلات اور ساز و سامان کی فراہمی کی جائے۔

ہمیں اس بات کوواضح طور پر سمجھنا چاہیئے کہ روس کر کیا رہا ہے۔ وہ جان بوجھ کر یوکرین کے اس اہم انفراسٹرکچر پر حملہ کر رہا ہے اور اس نظام کو تباہ و برباد کر رہا ہے جوسال کے سرد ترین اور تاریک ترین دنوں میں یوکرین کے لوگوں کو گرمی اور روشنی فراہم کرتا ہے۔

روس موسم سرما کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، لوگوں کو منجمد کر رہا ہے، بھوکا مار رہا ہےاور انہیں ایک دوسرے سے جدا کر رہا ہے۔

امریکہ یوکرین کی بہادری اور مزاحمت کے حوصلے کو سراہتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کا عزم رکھتا ہے کہ یوکرین کے لوگ موسم سرما اور روس کی بلاجواز جارحیت کے خلاف کامیاب ہوں گے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG