Accessibility links

Breaking News

امریکہ ہیٹی کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے گا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ ہیٹی کے صدر جووینل موئس کے قتل اور خاتونِ اول مارٹین موئس پر حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے مسلح افواج کی طرف سے جنہوں نے ہیٹی کے صدر کی رہائش گاہ پر سات جولائی کو صبح سویرے حملہ کیا، ایک گھناؤنا عمل قرار دیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا عہد کیا کہ امریکہ مدد کے لیے مستعد ہے جب کہ ہم ایک محفوظ ہیٹی کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہیٹی عشروں سے قدرتی آفات، تشدد، بدعنوانی اور سیاسی عدم استحکام کی لپیٹ میں ہے۔

صدر موئس کے قتل کے بعد محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ جو لوگ تشدد اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچا کر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہیٹی کے لوگوں اور ایک بہتر مستقبل کے لیے ان کی خواہشات کو ناکامی سے دوچار نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہیٹی کے حکام پر زور دیں گے کہ جو بھی اس واقعہ کے ذمے دار ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ امریکہ تمام سیاسی پارٹیوں، سول سوسائٹی کے گروپوں اور فریقین پر زور دیتا ہے کہ ہم نے قائم مقام وزیرِ اعظم کلاڈ جوزف سے جو کچھ سنا ہے اس کی تائید کریں۔ جس میں انہوں نے پر سکون رہنے اور اس المیے کے بعد مل جل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ امن اور جمہوری حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان پرائس نے زور دیا کہ امریکہ اور ہیٹی کے لوگوں اور ان کی منتخب حکومت کے درمیان شراکت داری جاری رہے گی۔

انہوں نے اس جانب توجہ دلائی کہ جنوری 2021 میں امریکہ نے ایف وائی ٹوئنٹی کے فنڈ میں ساڑھے سات کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم دینے کا اعلان کیا۔ اس ترقیاتی اور عالمی صحت سے متعلق اعانت کا مقصد اقتصادی ترقی کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور زرعی ترقی، صحت کی بنیادی دیکھ بھال، تعلیم کے شعبے میں خدمات اور ایک بااثر حکومت کی بہتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کے لیے تیار ہے کہ صدر موئس کی موت کے نتیجے میں ہیٹی کے حکام کی طرف سے امداد کی اضافی درخواست کی جا سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ اس سال جو انتخابات ہونے والے تھے وہ ہونے چاہئیں یا نہیں، ترجمان پرائس نے اس کا واضح طور پر جواب دیا اور کہا کہ امریکہ کا اب بھی یہ خیال ہے کہ اس سال ہونے والے انتخابات منعقد ہونے چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن وہ جمہوری راستہ ہے جس سے فرمانوں کے ذریعہ ہیٹی کی بے قاعدہ اور طویل حکمرانی کو ختم کیا جا سکتا ہے اور پارلیمان کو بحال کیا جا سکتا ہے، جو اب تک نہیں کیا جا سکا۔

منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے ذریعے پرامن طور پر انتقالِ اقتدار میں مدد مل سکتی ہے اور ایک نئے منتخب صدر کو ذمے داری سونپی جا سکتی ہے۔ ترجمان پرائس نے کہا کہ ہیٹی کے جمہوری اداروں کا تحفظ امن کی بحالی کی کلید ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG