Accessibility links

Breaking News

نکارا گوا کے جمہرریت کش افراد کے خلاف امریکی پابندیاں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نکاراگوا کے 500 سے زائد افراد اوران کے خاندان والوں پرویزے کی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے اعلان کیا کہ "ہم یہ پابندیاں صدارتی اعلامیہ 10309 کے مطابق عائد کر رہے ہیں۔ نکاراگوا حکومت کے ارکان اوردیگرایسے افراد جو نکاراگوا میں جمہوریت کی بحالی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان کا امریکہ میں داخلہ معطل کر دیا گیا ہے۔

ان افراد میں نکاراگوا کی سیکیورٹی سروسز کے ارکان، جیسے کہ نکاراگوا کی نیشنل پولیس، جیلوں کے اہلکار، جج، استغاثہ، اعلیٰ ماہرین تعلیم اور با اثرغیرسرکاری افراد اور ان کے اہلَ خانہ شامل ہیں۔ جو جبراوربدعنوانی کی مرتکب حکومت کے مدد گارو معاون ہیں۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے ایک بیان میں واضح کیا کہ "نکاراگوا کی حکومت کے کسی بھی رکن کو اورنہ ہی اورٹیگا-موریلوحکومت کی زیادتیوں میں سہولت فراہم کرنے والے کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ وہ آزادانہ طور پرامریکہ کا سفر کر سکتے ہیں۔"

وائٹ ہاؤس نے نکاراگوا کے لیے تجارت سے متعلق مخصوص اقدامات سمیت وسیع پابندیوں کے احکامات کا بھی اعلان کیا۔

یہ احکامات اورٹیگا مریلو حکومت کوجواب دہ بنانے کی امریکی کوششوں میں مدد دیں گے۔ امریکہ کو یہ اقدامات اس لیے اٹھانے پڑ رہے ہیں کہ اس سال وہاں کی حکومت کا جبرواستبداد شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ، سول سوسائٹی کا ناطقہ بند کیا جا رہا ہے۔ روس کے ساتھ نکاراگوا کا سیکیورٹی تعاون بڑھتا جا رہا ہے اورآزاد آوازوں کو خاموش کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ "جو حکومتیں اپنے لوگوں کے بنیادی حقوق سے انکار کرتی ہیں یا اپنے پڑوسیوں کے سلامتی کے مفادات کو خطرے میں ڈالتی ہیں، انہیں یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ ان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔"

مزید برآں، امریکی محکمہ خزانہ کے غیرملکی اثاثہ جات پر کنٹرول کے دفتر نے نکارا گوا کی کان کنی کی اتھارٹی، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مائنز، وزارت توانائی کے ایک دفتراورنکاراگوا کے صدرڈینیل اورٹیگا کے قریبی ساتھی رینالڈو گریگوریو لینن سیرنا ہواریز پربھی پابندیاں عائد کردیں۔ .

امریکہ اپنے اتحادیوں اورشراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات پریقین رکھتا ہے کہ جمہوریت کی واپسی اور نکاراگوا میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام ضروری ہے۔

وزیرخارجہ بلنکن نے زور دے کر کہا کہ "ہم اورٹیگا مریلوحکومت کا احتساب کرنے کے لیے دستیاب سفارتی اوراقتصادی وسائل کو استعمال کریں گے، سیاسی قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں اورنکاراگوا کے عوام کے لیے شہری سہولتوں اورآزادیوں کی بحالی چاہتے ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG