Accessibility links

Breaking News

کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑا ہے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کو کرونا کیسز اور اموات میں تشویش ناک اضافے کا سامنا ہے اور امریکہ نے اپنے شریک کار کی امداد کے لیے قدم بڑھایا ہے۔ دونوں ملکوں نے نہ صرف سات عشروں کے دوران صحت کے عالمی مسائل پر مل کر کام کیا ہے بلکہ موجودہ عالمگیر وبا کے ابتدائی دنوں میں جب اس ملک میں اسپتالوں پر زبردست بوجھ پڑ رہا تھا، امریکہ کے لیے بھارت کا ہمدردانہ رویہ قابلِ ستائش ہے۔

بھارت میں کرونا کے بحران پر قابو پانے کے لیے امداد کے طور پر امریکی حکومت نے اب تک 10 کروڑ ڈالرز سے زیادہ مہیا کیے ہیں۔ 11 مئی کو ایک پریس بریفنگ میں محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ چھ دنوں کے دوران چھ مرتبہ ہوائی جہازوں کے ذریعے بھارت کے لیے سامان بھیجا گیا۔

طیاروں کے ذریعے جو سامان روانہ کیا گیا ان میں 'ریمڈیسیور' کی 20 ہزار خوراکیں، تقریباً 1500 آکسیجن سیلنڈر، تیزی سے جانچ کرنے والے 10 لاکھ آلات، تقریباً 25 لاکھ این نائنٹی فائیو ماسک، بڑے پیمانے پر استعمال کے لیے اکسیجن کا جامد نظام، اور پلس اوکسی میٹر وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یو ایس ایڈ نے فوری طور پر فنڈنگ مہیا کی تاکہ مقامی سطح پر مزید ایک ہزار موبائل جامد آکسیجن کی خریداری کی جا سکے۔

تعاون کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینے کے لیے امریکہ انفرادی طور پر عطیات دینے والوں، نجی شعبے اور این جی اوز کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔

ترجمان پرائس نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نجی شعبے نے اب تک بھارت کو امداد کے طور پر مزید 40 کروڑ ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس پر امریکی حکومت بہت ہی ممنون ہے۔

اس عالمگیر وبا پر قابو پانے کے لیے جو عالمی کوششیں کی جا رہی ہیں، ان کے لیے وائٹ ہاؤس کی ٹیم کے سینئر مشیر اینڈریو سلویٹ نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک کے ساتھ محفوظ اور مؤثر ویکسین کے تبادلے پر بھی غور کر رہا ہے۔

بائیڈن۔ہیرس انتظامیہ املاک دائش کے تحفظ پر گہرا یقین رکھتی ہے لیکن موجودہ عالمی وبا کو ختم کرنے کے کام میں امریکہ عالمی تجارتی تنظیم کے تحت کرونا وبا سے بچاؤ کے ٹیکوں کے سلسلے میں املاک دانش کے تحفظ کے استثنیٰ کی حمایت کر رہا ہے۔

بھارت جب کہ کووڈ نائنٹین کی موجودہ لہر سے نبرد آزما ہے، امریکہ اس کے ساتھ یکجتی سے کھڑا ہے اور بھارت کے عہدیداروں اور صحت کے ماہرین کے ساتھ قریبی تعاون سے کام جاری رکھے گا تاکہ اس بحران میں ابھرتے ہوئے نشیب و فراز کی نشان دہی کی جائے اور ان سے نمٹا جا سکے۔

جیسا کہ ترجمان پرائس نے کہا کہ بھارت کی امداد کے لیے امریکہ کی وابستگی، امریکہ کی جانب سے صدر بائیڈن کے اس عہد کی عکاسی کرتی ہے کہ جب معاملہ انسانی امداد کا اور عالمی عوامی صحت کا ہو تو امریکہ بدستور قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG