یوکرین کی معیشت کے مستقبل پر

فائل فوٹو

روس نے یوکرین پر اپنے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملے کے آغاز سے ہی بنیادی ڈھانچے اور زرعی صنعت کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ ’’یوکرین کے خلاف روس کی جارحانہ جنگ اور خاص طور پر معیشت کے تمام پہلوؤں کے حوالے سے ہونے والی تباہی خوفناک ہے۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’’ہم پہلے ہی دیکھ رہے ہیں کہ یوکرین نہ صرف تباہی کے شکار ڈھانچے کی دوبارہ تعمیر کر رہا ہے بلکہ مستقبل کے تناظر میں دوبارہ تعمیر کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے اعلان کیا کہ ’’حتمی بات تو یہ ہے کہ مقصد نہ صرف یوکرین کے لیے اپنی بقا کو برقرار رکھنا ہے جسے وہ نہ صرف برقرار رکھ رہا ہے بلکہ ایسا کر چکا ہے اور وہ کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ اب اسے ترقی کی منازل طے کرنا ہیں۔

بلنکن کا کہنا ہے کہ ’’بقا اور پھلنے پھولنے کے درمیان فرق کو اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ اس وقت کے یوکرین کے پاس مستقبل کے لیے ایک مضبوط اور با صلاحیت فوج ہے جو جارحیت کو روک سکتی ہے اور ضرورت کے مطابق دفاع کر سکتی ہے اورشکست دیتے ہوئے دیر پا مستقبل کی تشکیل کر سکتی ہے۔

لیکن ایک مضبوط اور فروغ پزیر معیشت اہم ہے جونہ صرف یوکرینیوں کے لیے مواقع پیدا کرتی ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ مضبوط معیشت پورے یورپ اورامریکہ سمیت پوری دنیا میں لوگوں کے لیے مواقع کی تشکیل کرتی ہے۔

امریکہ کے یوکرین کی معاشی بحالی کے لیے خصوصی نمائندے پینی پرٹزکر کا کہنا ہے: ’’اب جس وقت میں یوکرین کو دیکھتا ہوں تو مجھے تین چیزیں نظر آتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’’سب سے پہلے تو یہ ہے کہ یقینی طور پر روس کی جارحیت کی جنگ کے ناکام ہونے کے بعد یوکرین کے پاس یورپ کے ساتھ اقتصادی ہم آہنگی کا ماحول ملتا ہے۔

اس کے پاس تعلیم یافتہ اورباصلاحیت افرادی قوت، زرخیز زمین، معدنی اور کان کنی اور مادی دولت اور پھر یورپی سنگل مارکیٹ تک رسائی اور قربت موجود ہے۔

خصوصی نمائندے پرٹزکر نے توجہ دلائی کہ یہ ترقی کے عوامل ہیں اور اب بھی موجود ہیں۔‘‘

خصوصی نمائندہ پرٹزکر کہتے ہیں کہ دوسرا اہم نکتہ اصلاح کا موقع ہے۔ یوکرین کے عوام کی گہری حب الوطنی اور قومی اتفاق رائے ایک ایسے اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے متحد ہے جو یوکرین کو مستقبل کی معاشی کامیابی کے لیے تیار رکھتا ہے۔ تیسری اہم بات یوکرین میں معاشی بحالی کیلئے جذبہ موجود ہے اور ایک طویل مدتی عمل ہے۔

پرٹزکر کہتے ہیں کہ ’’ہمیں ایک ایسے منصوبے کی ضرورت ہے جو طویل مدت کے لیے پائیدار ہو جس کے تحت ڈیجیٹل، شفاف اور مسابقت کے حامل یورپین یوکرین کو عالمی منڈیوں میں مربوط کیا جا سکے۔

یہ ایک طویل عمل ہے لیکن ہمیں اس وقت بھی نتائج کی ضرورت ہے۔ پھر بحالی کا آغاز کرنے اور یوکرینیوں کو واپس وطن لوٹنے اور مستقبل کی تعمیر شروع کرنے کے لیے اعتماد دینے کی بھی ضرورت ہے۔

خصوصی نمائندے پریٹزکر کہتے ہیں کہ ’’ جیسا کہ صدر بائیڈن نے بہت فصاحت کے ساتھ کہا ہے کہ ہم یوکرین کے ساتھ ہیں، اور ہم ان کا ساتھ
دے رہے ہیں تاکہ اس خوفناک جارحیت کے شدید اثرات سےمتاثر معیشت کی تعمیر میں مدد کر سکیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**