ویٹرنز ڈے 2023

فائل فوٹو

گیارہ نومبر کو امریکہ کے لوگ ویٹرنز ڈے مناتے ہیں جو کہ امریکہ کی مسلح افواج کے سابق فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

یہ دن 1918 میں پہلی عالمی جنگِ عظیم کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کی یاد میں منایا جاتا ہے جو گیارہویں مہینے کے گیارہویں دن کے گیارہویں گھنٹے کو نافذ ہوا تھا اور اس طرح پہلی عالمی جنگ ختم ہوئی۔

مئی 1938 میں امریکی کانگریس نے اسے وفاقی سطح پر ایک سرکاری تعطیل قرار دیا۔ 1954 میں صدر ڈوائٹ آئزن ہاور نےان تمام لوگوں کی عزت افزائی کے لیے اس چھٹی کو وسعت دی جنہوں نے جنگ اور امن دونوں میں فوج میں خدمات انجام دیں۔

صدر جو بائیڈن نے ویٹرنز ڈے کے موقع پر کہا کہ آج ہم اس انتھک بہادری اور لگن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جس نے ان سب کو اس قابل کیا کہ وہ "امریکی ویٹرن" کا خطاب حاصل کریں اور جو انہیں ممتاز کرتی ہے۔

یہ وہ اعزازہے کہ نہ صرف امریکیوں کی ایک چھوٹی تعداد اس کا دعویٰ کر سکتی ہے بلکہ ایسے لوگوں کو جو اس کا دعویٰ کر سکتے ہیں بہن بھائی کا درجہ دیتا ہے۔

یہ جرات کا وہ بیج ہے جو ہرعمر، کسی بھی پس منظر سے قطع نظر، سب کو اس لیے متحد کر تی ہے کیوں کہ سابق فوجی ہونے کا مقصد ایسے چیلنجز کو برداشت کرنے اور ان سے بچنے کا تجربہ ہے جو زیادہ تر امریکیوں کو کبھی معلوم نہیں ہوگا۔

"آپ آزمائشوں اور امتحانوں سے گزرے ہیں، خطرات اور محرومیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے، جنگ اور موت کی المناک حقیقتوں کا سامنا کیا ہے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ آپ تمام گزشتہ اور موجودہ سابق فوجیوں کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم آپ کی عزت افزائی کرتے ہیں۔۔اور آپ نے ہمارے لیے جو کچھ کیا ہے اسے ہم ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**