Accessibility links

Breaking News

مصنوعی ذہانت پر محفوظ گرفت کی ضرورت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے جس میں مصنوعی ذہانت کے بے پناہ فوائد کو آگے بڑھانے اور اس کے اتنے ہی بڑے خطرات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں اس ٹیکنالوجی پر مکمل گرفت کی ضرورت ہے۔

انتظامی حکم نامہ جس کے پیچھے قانون کی طاقت ہے، مصنوعی ذہانت یا آے آئی کے تحفظ ، سلامتی اور قابلِ اعتماد ترقی کے لیے نئے معیارمرتب کرتا ہے۔

اس کا مطلب ہے، صدر بائیڈن نے کہا کہ "کمپنیوں کو اس کے استعمال کی اجازت حاصل کرنے سے پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے طاقت ور ترین سسٹمز محفوظ ہیں۔

صدر بائیڈن نے اس موقع پر کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ کمپنیوں کو اپنے وسیع آے آئی سسٹمز کے بارے میں حکومت کو بتانا چاہیے جو وہ تیار کر رہے ہیں اور اپنےسخت ٹیسٹ کے نتائج شئیر کریں جس سے ثابت ہو کہ وہ امریکہ کی قومی سلامتی یا امریکی عوام کی سیکیورٹی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔

محکمہ توانائی کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت کروں گا کہ اے آئی سسٹمز بیک وقت کیمیائی، حیاتیاتی یا جوہری خطرات کا باعث نہ ہوں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ دوسرے، دھوکہ دہی اور بدعنوانی سے بچانے کے لیے، ایگزیکٹیو آرڈر امریکی محکمہ تجارت کو اختیار دیتا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کو مناسب طور سے لیبل کرنے اور واٹر مارک کے لیے معیارمتعین کرے۔
انہوں نے کہا ’’اس طرح، آپ بتا سکتے ہیں کہ آیا یہ حقیقی ہے یا نہیں… اعتماد اہمیت رکھتا ہے۔"

تیسرا، ایگزیکٹو آرڈر کسی فرد کی پرائیوسی کو بہتر طور پر محفوظ رکھنے کے لیے، ذاتی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے احیتاطی تدابیر کی تیاری میں مدد کرے گا۔

چوتھا، صدارتی حکم نامہ وفاقی حکومت کو پابند کرتا ہے کہ وہ اے آئی کی وجہ سے لیبر مارکیٹ میں آنے والی تبدیلیوں سے متاثرہ کارکنوں کی مدد کرنے کے لیے طریقے تلاش کرے۔ اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مصنوعی ذہانت کو صحتِ عامہ کے شعبے میں اور سستی اور جان بچانے والی ادویات کی تیاری میں ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

"آخر میں،" صدر بائیڈن نے کہا، "ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ امریکہ اختراع پسندی میں دنیا کی قیادت کرے اور اعلیٰ ہنر مندوں کو اپنی طرف متوجہ کرے تاکہ وہ ترقی کے جدید ترین مقام پر رہیں۔"

صدر بائیڈن نے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے چیلنجز اور مواقع عالمگیر ہیں۔ اس لیے ہم عالمی سطح پر اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

،صدر بائیڈن نے اعلان کیا کہ ’’جیسا کہ مصنوعی ذہانت انسانی امکانات کی حد کو بڑھاتی ہے اور انسانی فہم کی حدود کو جانچتی ہے یہ تاریخی ایگزیکٹو آرڈر اس بات کی شہادت ہے کہ ہمارا موقف کیا ہے : تحفظ، سلامتی، اعتماد ، شفافیت ، امریکی قیادت، اور ناقابل تردید حقوق۔ جو ہمارے خالق نے عطا کئے ہیں جنہیں کوئی تخلیق چھین نہیں سکتی۔‘‘

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG