لاس اینجلس میں نصف کرہ امریکہ کے سربراہی اجلاس میں صدرجو بائیڈن نے ایک نئے اقتصادی منصوبے کا اعلان کیا جس کا نام امریکہ کی شراکت داری برائے اقتصادی خوشحالی ہے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ نئی شراکت داری مغربی نصف کرہ کی معیشتوں کو "نیچے سے اوپر اور درمیان سے باہر بڑھنے میں مدد دے گی، نہ کہ اوپر سے نیچے۔"
صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ"ہمیں اس چکر کو توڑنے کی ضرورت ہے جہاں پسماندہ کمیونٹیزآفات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں اور ان کے پاس بحرانوں سے نکلنے اور آگے کی تیاری کرنے کے لیے بہت کم وسائل ہوتے ہیں۔ ہمیں ایک ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی کہ ہماری تجارت پائیدار اور ذمہ دارہو اورایسی سپلائی چینز بنائیں جو زیادہ لچکدار، زیادہ محفوظ اور زیادہ پائیدار ہوں۔
امریکی شراکت داری جدت کو فروغ دے گی اور حکومتوں کو اپنے لوگوں کے لیے ڈیلیور کرنے میں مدد کرے گی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہرجگہ لوگ توقع کرتے ہیں کہ ان کی حکومت انہیں سانس لینے کے لیے تھوڑا سی جگہ دینے میں مدد کرے گی، مناسب اجرت دینے والے کام کے مواقع فراہم کرے گی، بچوں کو تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے زیادہ فائدہ اٹھا کر ترقی کر سکیں۔ کمیونٹیز کو زیادہ محفوظ بنائے گی تاکہ خاندانوں کو احساس ہوکہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں اور لوگوں کو علم ہو کہ ان کے حقوق کا احترام کیا جائے گا۔
نصف کرہ میں حکومتوں اور لوگوں کو محفوظ بنانے اور ترقیاتی قرضوں سے مستفید ہونے میں مدد کرنے کے لیے، صدر بائیڈن نے انٹرامریکن ڈویلپمنٹ بینک گروپ کے لیے بنیادی اصلاحات کی تجویز پیش کی ہے اورکہا کہ اس کے نجی شعبے کے قرضے کے فنڈز میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ خطے میں نجی سرمائے کے بہاؤ کو متحرک کیا جا سکے۔ خاص طور پر اسٹارٹ اپس کے لیے۔
صد بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے اثرات پر بھی بات کی انہوں نے کہا کہ شراکت داری ہی اس کا حل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب میں 'آب و ہوا' کا نام سنتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ اچھی تنخواہ والی نوکریاں ، اعلیٰ معیار کی نوکریاں جو مستقبل کی سبزمعیشت کی جانب ہماری منتقلی کو تیز کرنے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں صحیح معنوں میں مدد کریں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ معیشت کو کاربن سے پاک کرنے کے شعبے میں ملازمتیں ہمارے نصف کرہ کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ می ایسی ملازمتیں جو آپ کے خاندان کا پیٹ پالنے کا باوقار ذریعہ ہوں۔ آپ کے بچوں کو بہتر زندگی دینے اور امکانات کے مستقبل کا تصور فراہم کریں۔
"کوئی وجہ نہیں ہے کہ مغربی نصف کرہ محفوظ، خوشحال اور جمہوری نہ ہو۔
صدر بائیڈن نے اعلان کیا کہ ہمارے پاس تمام ضروری وسائل ہمیں اپنے ہی نصف کرہ میں میسر ہیں۔ ہمارے لوگ متحرک اوراختراع پسند ہیں۔ ہماری قومیں شراکت داری میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اور ہمارا خطہ ہمیشہ کے لیے خاندان کے قریبی رشتوں اور پائیدار دوستی سے جڑا ہوا ہے۔
حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**