Accessibility links

Breaking News

امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن اسرائیل واپس پہنچ گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کئے گئے ہولناک حملوں میں ہونے والے بھاری جانی نقصان نے لوگوں کوبری طرح متاثر کیا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن کے بقول “یہ ان کئی وجوہات میں سے ایک وجہ ہےکہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ سات اکتوبر (جیسے واقعات) دوبارہ پیش نہ آئیں۔

امریکی وزیر خارجہ اسرائیل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ہم اپنی پوری توجہ کے ساتھ یرغمالیوں کی (بحفاظت) واپسی غزہ میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے، انسانی بحران کو حل کرنے اور تنازعے کو خطے میں پھیلنے سے روکنے پر کام کر رہے ہیں۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم میں مرحلہ وار تبدیلی کے بارے میں اسرائیلی رہنماوں سے بات چیت کی اور کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل نے اپنے اس بنیادی ہدف کی جانب کہ سات اکتوبر (جیسے واقعات) دوبارہ پیش نہ آئیں، بامعنی پیش رفت کر لی ہے۔

بلنکن نے کہا کہ ہم نے آج اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جوں ہی اسرائیل شمالی غزہ میں جاری اپنی فوجی مہم کے کم شدت کے مرحلے میں داخل ہوتا ہے اور وہاں اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں کمی ہوتی ہے۔ اقوامِ متحدہ وہاں ایک جائزہ مشن بھیجے گا جو یہ طے کرے گا کہ بے گھر فلسطینیوں کو شمال میں واقع اپنے گھروں کو محفوظ طریقے سے واپس بھیجنے کے لیے کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکہ ایسی کسی بھی تجویز کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے جس میں فلسطینیوں کو غزہ سے باہر کہیں دوبارہ آباد کرنے کی بات کی گئی ہو۔

وزیرِ خارجہ بلنکن اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیل کی لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر کشیدگی کا بھی ذکر کیا جہاں سے حزب اللہ اسرائیل کے خلاف روزانہ راکٹ داغ رہی ہے۔

بلنکن نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی شمالی سرحد کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اس کے ساتھ ہے۔

ان کے بقول ہم مکمل یکسوئی سے اسرائیل کے ساتھ مل کر کوئی سفارتی حل تلاش کرنے کو تیار ہیں تاکہ لڑائی مزید نہ بڑھے اور شمالی اسرائیل اور جنوبی لبنان میں رہنے والے خاندان اپنے گھروں کو واپس جا کر محفوظ زندگی گزار سکیں۔

آخر میں دونوں رہنماوں نے اس بارے میں بات چیت کی کہ اسرائیل کے تحفظ اور پائیدار قیام امن کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے اس دورے میں خطے کے جتنے بھی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے پائیدار حل کی حمایت کو تیار ہیں جس سے تشدد کا دائرہ ختم ہو اور اسرائیل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

لیکن انہوں نے واضح کیا کہ ایسا صرف ایک علاقائی نکتہ نظر سے ہی ہو سکتا ہے جس میں فلسطینی ریاست کی جانب بڑھنے کا راستہ بھی موجود ہو۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ یہ اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں لیکن صرف اس وقت جب انہیں حاصل کرنے کے لیے مل کر کوشش کی جائے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG