Accessibility links

Breaking News

فلپائن میں ہوا سے توانائی کے نئے منصوبے


فائل فوٹو
فائل فوٹو


وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نے خبردار کیا کہ دنیا کا ہرخطہ موسمیاتی بحران کے خطرناک اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔ فلپائن کے اپنے حالیہ دورے پرانہوں نے کہا کہ " فلپائن خاص طور پر اس کی زد میں ہے۔ آپ کو زیادہ شدید سمندری طوفان، موسلا دھاربارشوں، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور سمندر کی سطح سے نمٹنا پڑ رہا ہے۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ پچھلےسال فلپائن نے صاف ستھری توانائی کے ایک بہت بڑے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس ہدف کے تحت 2030 تک ملک کی توانائی کا 35 فی صد اور2040 تک 50 فی صد قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرنا مقصود ہے۔

یو ایس ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ایجنسی کی گرانٹ کے ساتھ، ہم فلپائن میں پہلے آف شور ونڈ پروجیکٹس میں سے ایک کے لیے مشترکہ بنیاد رکھیں گے۔ وقت کے ساتھ یہ منصوبہ ہرسال 3,000 میگاواٹ تک صاف ستھری توانائی پیدا کرے گا جو 20 لاکھ سے زیادہ گھروں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی ہوگی۔

امریکہ اورفلپائن کے درمیان صاف توانائی کا یہ تازہ ترین تعاون کا منصوبہ ہے۔ امریکہ نے حال ہی میں توانائی فراہم کرنے والوں کے ساتھ فلپائن کی مسابقتی بولی کے پہلے پروگرام کی حمایت کی ہے جو2025 تک مزید 2,000 میگا واٹ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پچھلے مارچ میں فلپائن نے کلین انرجی ڈیمانڈ انیشی ایٹو میں شمولیت اختیار کی تھی- یہ پروگرام امریکہ چلارہا ہے اس کا مقصد ایسے ممالک اورایسی کمپنیوں کوباہم جوڑنا ہے جو صاف ستھری توانائی پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کلین انرجی کے حصول کے لیے امریکہ ان کی مدد کرتا ہے۔

پچھلے سال، امریکہ اورفلپائن نے "انرجی سیکیور فلپائن انیشی ایٹو" کا آغاز کیا جس سے پورے فلپائن میں صاف توانائی کی پیداوار کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو متحرک کیا جا رہا ہے۔

حالیہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک یعنی امریکہ اورفلپائن کےجوہری ماہرین کے درمیان تعاون کو بڑھایا جا رہا ہے، تاکہ فلپائن میں جوہری توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے مل کر کام کیا جائے۔

انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک کے بانی رکن کے طو پر، فلپائن پورے خطے کے ان 13 ممالک میں شامل ہے جوصاف توانائی اوربہترزیادہ لچک دارمعیشت کاعزم رکھتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ "یہ کام اہم ہے، اورہم فلپائن میں اپنےشراکت داروں،حکومت، نجی شعبے، اورسول سوسائٹی کےاس جذبےاورلگن کے لیے شکر گزارہیں جو وہ اس ملک میں صاف توانائی کے مستقبل کے لیے رکھتے ہیں ، ہم مل جل کر روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں، کاربن کے اخراج کوکم کر رہے ہیں۔ ہم جدّت اوراختراع کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہم پورے ملک میں خاندانوں اور کمیونٹیز کے لیے سستی، قابل اعتماد توانائی پیدا کر رہے ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG