Accessibility links

Breaking News

بلنکن آسیان 2024 میں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے لاؤس کے اپنے دورے کے دوران کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں امریکہ اورایشیائی ممالک کی تنظیم یا آسیان نے اپنی شراکت داری کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور وسیع تر بنایا ہے۔ درحقیقت صدر بائیڈن نے گزشتہ سال امریکہ-آسیان تعلقات کو بڑھا کر ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک پہنچایا۔

وزیر خارجہ بلنکن نے اعلان کیا کہ یہ بڑھتا ہوا تعاون اقتصادی مواقع کی تشکیل ، تیکنیکی اختراعات کے فروغ اور آسیان کو اپنے مرکز میں رکھتے ہوئے ایک خوشحال اور محفوظ انڈو پیسفک کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہمارے مشترکہ ایک ارب لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں جو ہمارے ملکوں کو طویل عرصے سے اکٹھا رکھ چکے ہیں۔ امریکہ آسیان ممالک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا بدستور نمبر ایک ذریعہ ہے۔ یہ مستقبل میں بھروسے اور اعتماد کا ایک معنی خیز پیمانہ ہے۔ یہ ملازمتیں اور مواقع پیدا کرنے کا ایک طاقت ور ذریعہ بھی ہے۔

وزیر خارجہ بلنکن نے مزید کہا "ایک ساتھ مل کر ہم متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کی نگرانی کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ہم خطے کے پاور گرڈز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں؛ ہم سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ سے لڑ رہے ہیں؛ ہم بے ضرر، محفوظ اور قابل اعتماد آرٹیفیشل انٹیلی جینس کو فروغ دے رہے ہیں۔

ہمارے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کا مطلب یہ بھی ہے کہ اس وژن کے لیے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہوا جائے ۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ یوکرین میں روس کی جارحیت اور میانمار میں گہرا ہوتا ہوا بحران اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور آسیان کے امن و تعاون کے معاہدے کے بنیادی اُصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ "ہم جنوبی اور مشرقی بحیرہ چین میں چین کے بڑھتے ہوئے ان خطرناک اور غیر قانونی اقدامات کے بارے میں مسلسل فکر مند ہیں جنہوں نےلوگوں کو زخمی کیا ہے اور آسیان ملکوں کے بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا ہے اور جو تنازعات کے پرامن حل کے وعدوں سے متصادم ہیں۔

"امریکہ انڈو پیسیفک میں نیوی گیشن کی آزادی اور پروازوں کی آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ ہمارا یہ بھی خیال ہے کہ آبنائے تائیوان میں استحکام کے تحفظ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔"

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ "خواہ یہ فوری عالمی چیلنجز کا جواب دینے کا معاملہ ہو یا ہمارے لوگوں کی مشترکہ امیدوں کو آگے بڑھا نے کا امریکہ اور آسیان کے درمیان تعلقات مسلسل ضروری رہیں گے۔ "ہم آنے والے برسوں میں اس شراکت داری کے مزید مضبوط ہونے کے منتظر ہیں۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG