Accessibility links

Breaking News

امریکہ کا لبنانی شہریوں کے لیے درکار مدد میں اضافہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا ہے کہ "امریکہ لبنان اور پورے خطے میں انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔ ہم دوسرے عطیہ دہندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان نئی انسانی ضروریات میں حصہ ڈالنے کے لیے ہمار ے ساتھ شامل ہوں۔"

جب حماس نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر اپنے حملے کا آغاز کیا تو اس نے ایک ایسی جنگ چھیڑ دی جس کے نتیجے میں غزہ میں ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی موت واقع ہوئی۔

افسوس ناک طور پر اقوامِِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے، ایران کا حمایت یافتہ ایک اور عسکری گروپ حزب اللہ شمالی اسرائیل میں ہزاروں میزائل داغ کر تنازع میں شامل ہو گیا۔

ستمبر تک اسرائیل اور حزب اللہ کے میزائلوں کے تبادلے کے باعث اسرائیل لبنان کی سرحد کے دونوں طرف ڈیرھ لاکھ شہری بے گھر ہو چکے تھے۔

ستمبر کے وسط سے اسرائیل نے حزب اللہ سے نمٹنے کے لیے اس کے خلاف تباہ کن طریقے استعمال کیے۔ انٹیلی جینس آپریشنز کے ذریعے اس کی قیادت کا خاتمہ کرنا؛ لبنان کے اندر حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے کرنا اور جنوب میں حزب اللہ کے زیرِ تسلط علاقوں میں زمینی دراندازی کرنا۔

فی الحال اقوامِ متحدہ کے مطابق اسرائیل-حزب اللہ تنازع کے نتیجے میں لبنان میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں، دو لاکھ سے زیادہ لبنان سے سرحد پار کر کے شام پہنچے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا کہ "لبنان کے لوگ بڑھتی ہوئی سنگین انسانی صورتِ حال کا سامنا کر رہے ہیں۔

کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ میں لبنان میں مصائب کے شکار شہریوں کی سلامتی اور بہبود کے بارے میں فکر مند ہوں اور وہاں کے تمام شہریوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کے لیے کام جاری رکھوں گی۔ اس مقصد کے لیے امریکہ حالیہ تنازع میں بے گھر ہونے والوں کی لبنان کے لوگوں کو خوراک، پناہ گاہ، پانی، تحفظ اور صفائی ستھرائی جیسی اہم ضروریات کے لیے تقریباً 157 ملین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرے گا تاکہ حالیہ تنازعےسے بے گھر ہونے والوں کی مدد کی جا سکے۔

اس اضافی امداد سے لبنان کو گزشتہ سال کے دوران ملنے والی کل امریکی امداد 385 ملین ڈالر سے زیادہ ہو جائے گی۔

وزیر خارجہ بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ اضافی امداد لبنان سے فرار ہو کر پڑوسی ملک شام جانے والوں کی بھی مدد کرے گی۔

اضافی امداد کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ "امریکہ لبنان اور پورے خطے میں انتہائی کمزور لوگوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔ ہم دوسرے عطیہ دہندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان نئی انسانی ضروریات میں حصہ ڈالنے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

جیسا کہ محکمہ خارجہ کے مشرقِ وسطیٰ کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی حالیہ بات چیت کے تحریری بیان سے ظاہر ہوا کہ وزیرِ خارجہ بلنکن نے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ لبنان-اسرائیل سرحد کے دونوں جانب شہریوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG