Accessibility links

Breaking News

لیبیا میں قیامِ امن کا واحد راستہ انتخابات ہیں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں خصوصی سیاسی امور کے متبادل نمائندے سفیررابرٹ ووڈ نے کہا ہے کہ لیبیا میں توانائی کی پیداوارمیں رکاوٹوں، سیاسی جھگڑوں اور تشدد کی وجہ سے حالات مستحکم نہیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ لیبیا میں امن کا واحد قابل عمل راستہ، "لیبیا کے عوام کو قومی انتخابات میں اپنے لیڈروں کا انتخاب کرنے کے قابل بنانا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم مصرکی میزبانی میں لیبیا کی طرف سے آئینی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں لیبیا کے رہنماؤں نے انتخابات کےانعقاد کے لیے بہت سے مسائل حل کیے۔

اب وقت آگیا ہے کہ ان کامیابیوں کوآگے بڑھایا جائے اورایک وسیع سیاسی اتفاق رائےکوحاصل کرنے اورلیبیا میں کامیاب انتخابات کو ممکن بنانے کے لیےاقوامِ متحدہ کی سہولت کاری کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔

سفیر ووڈ نے خبردار کیا کہ "سخت فیصلے کرنے اورانتخابات کوآگے بڑھانے کے لیے لیبیا کے تمام رہنماؤں میں سیاسی عزم پیدا کرنا ایک چیلنج ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا "اب رفتار بحال کرنے کا وقت ہے، اس مقصد کے لیے، امریکہ ہائی نیشنل الیکشن کمیشن کے کام کی حمایت جاری رکھے گا۔

سفیر ووڈ نے مزید کہا کہ "سیاسی طور پرپیش رفت کے ساتھ معاشی اورسلامتی کے امورمیں بھی پیش رفت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ "ریونیو مینجمنٹ میکنزم کی ترقی اورلیبیا کے مرکزی بینک کو دوبارہ متحد کرنے میں پیش رفت شفافیت اورجواب دہی فراہم کرے گی تاکہ لیبیا کے لوگ دیکھ سکیں کہ لیبیا کی دولت کیسے خرچ کی جا رہی ہے۔

سفیر ووڈ نے لیبیا سے روسی ویگنرگروپ کے کرائے کے فوجیوں سمیت تمام غیر ملکی جنگجوؤں اور کرائے کے فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

سفیر ووڈ نے کہا کہ "اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کولیبیا میں تارکینِ وطن کی حالت زارپرگہری تشویش ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں بحیرہ روم میں مسلسل جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے اورسرکاری اورغیرسرکاری حراستی مراکزمیں حراست میں لیے گئے۔

تارکینِ وطن کے ساتھ غیرانسانی سلوک سے ہم پریشان ہیں۔ ہم تارکین وطن کے انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم کمیشن آف انکوائری کے جاری کام کی حمایت کرتے ہیں اور لیبیا کے رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کے ساتھ اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

لیبیا کے لوگ اپنی حکومت کے لیے ایسے لیڈروں کا انتخاب کرنے کے حق دار ہیں جو ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے۔ ان مقاصد کے حصول کے لیے امریکہ لیبیا کی مدد کے لیے تیار ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG