نو سال پہلے امریکہ نے 'سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز' اہداف تشکیل دیے تھے جن کا مقصد ایک دوسرے سے منسلک 17 اہداف کا حصول تھا تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا جائے۔
ان اہداف کو سال 2030 تک حاصل کرنا ہے جس میں پانچ سال سے کچھ زیادہ وقت باقی ہے، زیادہ تر اہداف میں پیش رفت مقررہ وقت سے بہت پیچھے ہے۔
افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ اگر دنیا بھر میں حکومتیں خواتین اور لڑکیوں کے مساوی حقوق پر سرمایہ کاری کریں تو اقوام متحدہ کے مطابق عالمی معیشت میں ہر سال 10 ٹریلین کا اضافہ ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صنفی عدم مساوات ترقی کے ہر پہلو کو متاثر کرتی ہے۔
اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں امریکہ کی نمائندہ لزا کارٹی نے کہا، "موجودہ معاشی رجحانات کی بنیاد پر، تمام خواتین اور لڑکیوں کو غربت سے نکالنے میں 137 غیرمتوازن برس لگیں گے۔ موسمیاتی تبدیلی، 2050 تک ،مزید 158 ملین خواتین اور لڑکیوں کو ، انتہائی غربت کی جانب دھکیل سکتی ہے،"
"ہم جانتے ہیں کہ ان 362 ملین افراد میں سے زیادہ تر خواتین اور لڑکیاں ہیں جنہیں انسانی امداد کی ضرورت ہوتی ہے اور عام طور پر وہ سب سے زیادہ کمزور ہوتی ہیں۔ ہم فی الحال 2024 میں اس تعداد کو عبور کرنے کے راستے پر ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ تعلیم ڈیجیٹل تفریق کوختم کرنے کی کلید ہے۔ بدقسمتی سے، آج 119 ملین لڑکیاں اسکول سے باہر ہیں اور خواتین، ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت میں، افرادی قوت کا محض 26 فیصد ہیں،" سفیر کارٹی نے کہا۔
ہمیں اس خلا کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس لیے امریکہ اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق تجویز کی حمایت کرتا ہے... جو ہماری کوششوں کو ایسے چھ ترجیحی شعبوں پر مرکوز کرنے سے متعلق ہے جو ترقی میں پیش رفت کر سکتے ہیں – ان میں قیادت کے عہدوں میں صنفی مساوات کو تیز کرنے کی کوششیں، صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان اپنانا، ڈیجیٹل تقسیم کی خلیج کوختم کرنا اور زیادہ معاشی مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔"
سفیر کارٹی نے کہا، "2025 اس کام کو آگے بڑھانے کے لیے بہت سے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو رکن ملکوں کی ایک چھوٹی سی تعداد کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔
"جو خواتین اور لڑکیوں کی ترقی کی راہ میں حائل ہیں وہ تمام لوگوں کی خوشحالی اور سلامتی کو بھی کم کر دیتے ہیں۔ وہ ایک جمہوری طرز زندگی کی مکمل صلاحیت کو ختم کر دیتے ہیں۔ وہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو نقصان پہنچاتے ہیں۔"
"اس کے برعکس،" سفیر کارٹی نے کہا، "جو لوگ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، وہ صنف سے قطع نظر، تمام لوگوں کےانسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کے لیے جگہ بناتے ہیں۔
یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔