Accessibility links

Breaking News

خطرات میں گھرے شامی لوگوں کی مدد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نے شامی عوام کے لیے 756 ملین ڈالر سے زائد کی انسانی ہمدردی کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈنگ تقریباً 808 ملین ڈالر کے علاوہ ہے جس کا اعلان اس سال کے شروع میں کیا گیا تھا۔

اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اضافی امریکی امداد کا اعلان کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام کے لوگ بدستور خطرے میں گھرے ہوئے ہیں۔

گیارہ سال سے زیادہ کی جنگ کے بعد جواس وقت شروع ہوئی جب اسد حکومت نے پرامن حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف وحشیانہ طاقت استعمال کی اوران مظاہروں کو کچلنے کی کوشش کی۔

شامی عوام مسلسل تباہ کن نقصان اوردیگر تکالیف کا ایک عرسے سےسامنا کر رہے ہیں۔ 2011 سے اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔

لاکھوں کو بلا جوازحراست میں لیا گیا ہے، اغوا کیا گیا ہے، یا زبردستی لاپتا کر دیا گیا ہے۔ ایک کروڑ تیس لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے ہیں اوربیس لاکھ سے زائد افراد کو خوراک کے شدید عدم تحفظ میں دھکیل دیا گیا ہے۔ اب شمالی شام میں ہیضے کی وبا پھیل رہی ہے۔ ایک ایسے ملک میں جس کا صحت کی دیکھ بھال کا نظام تباہ ہو چکا ہے، وہاں یہ مرض جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔

امریکہ شامی عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ سفیرتھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ اضافی فنڈنگ لاکھوں پناہ گزینوں کو فوری ریلیف فراہم کرے گی۔

یہ انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے شراکت داروں کی صاف پانی، خوراک، حفظان صحت اور امدادی سامان، پناہ گاہ، تحفظ کی سہولتیں، اور صحت اور غذائیت جیسی اہم امداد فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ اوراس میں ملک بھرمیں جلد بحالی کے پروگراموں کے لیے تعاون بھی شامل ہوگا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ اس سے یہ بھی ظاہرہوا ہے کہ قرارداد 2642 کے مکمل نفاذ کے لیے ہم فوری ضروریات کی امداد کی ترسیل کے لیے پرعزم ہیں، اس قرار داد میں ملک بھرمیں امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سفیرتھامس گرین فیلڈ نے اس بات پر زوردیا کہ "اس تنازع کا صرف پائیدارسیاسی حل ہی شامی عوام کو تعمیرنواور بحالی کی طرف لے جا سکتا ہے۔" انہوں نے اسد حکومت کے اتحادی روس کی مدد سے رکاوٹ پیدا کرنے والے ہتھکنڈوں پرافسوس کا اظہار کیا جنہوں نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 میں امن کے لیے بیان کردہ راستے کی طرف پیش رفت کو روک دیا ہے۔

سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ اسد حکومت اورروس کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ ان کے لیے تشدد اورعدم استحکام کی ذمہ داری قبول کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ اور اب شامی عوام کی طرف سے صحیح کام کرنے کا وقت بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ "اس دوران ہم دباؤ کو برقرار رکھیں گے۔ ہم ترقی کے لیے زور دیں گے۔ اورہم مقدور بھرسب کچھ کرتے رہیں گے۔ جیسے کہ آج ہم نے شامی عوام کی شدید ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 756 ملین ڈالر کا یہ نیا اعلان کیا ہے.

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG