Accessibility links

Breaking News

یومِ آزادی 2023


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آج امریکی ریاستہائے متحدہ امریکہ کی 247 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ چارجولائی 1776 کو کانٹی نینٹل کانگریس نے اعلانِ آزادی کے حتمی اعلامیے کی منظوری دی۔ کانٹی نینٹل کانگریس اس وقت شمالی امریکہ کی 13 نوآبادیاتی حکومتوں کا منتظم ادارہ تھی۔ اس کارروائی سے مستقبل کی 13 ریاستوں نے برطانوی سلطنت سے اپنی آزادی کا اعلان کر دیا۔

برطانوی بادشاہت سے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر برسوں سے غور کیا جا رہا تھا جس سے نوآبادیات میں بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی ہوتی تھی کہ ان پر کیسے حکومت کی جا رہی ہے۔

نو آبادیات برطانوی حکومت کی جانب سے ان پر سخت کنٹرول رکھنے کی طویل مدتی مہم سے نا خوش تھیں اور اس کے ساتھ ساتھ انگریز تخت وتاج کے ذمے بھاری قرضوں کو ادا کرنے کے لیے حد سے زیادہ ٹیکسوں کے نفاذ سے بھی پریشان تھیں۔

آزادی کا اعلان نوآبادیات کی طرف سے ان مسائل کو دور کرنے کے لیے برسوں کی عسکری کوششوں کا نتیجہ تھا۔

امریکہ کی انقلابی جنگ کا آغاز درحقیقت ایک سال پہلے یعنی اپریل 1775 میں ہوا تھا۔ جب 1782 میں نوآبادیات کو فتح حاصل ہوئی تو پھر اس نئے ملک کو آخر کار اپنا راستہ متعین کرنے، اپنی صنعت سازی، تیار کردہ اشیا کو برآمد کرنے اور تجارت کو بیرون ملک آگے بڑھانے کے لیے آزاد ی مل گئی۔

نئی صدی کے آغاز تک معیشت میں اضافہ ہوتا گیا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے ایک ایسی سرزمین کے طور پر شہرت حاصل کرنا شروع کر دی جہاں لوگ نئے سرے سے شروعات کر سکتے تھے اپنی قسمت بدل سکتے تھے اور کسی کے تسلط میں نہیں تھے۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کہتے ہیں کہ ’’ امریکہ مسلسل ترقی کے عمل میں ہے آگے بڑھ رہا ہے اور یہاں ہمیشہ کام جاری ہے۔ یہ ہماری قوم کے لیے کلیدی الفاظ، کلیدی نظریہ اور اہم نکتہ ہیں۔

اُن کے بقول یہ ہماری ترقی، آگے بڑھنے، امکانات کی تشکیل اوروعدوں کی تکمیل کی داستان ہیں۔ یہ امریکہ کی کہانی ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ ’’لیکن یہ ہر روز ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جمہوریت اور ہماری طرز حیات کے لیے کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ بلکہ ہمیں اس کے لیے لڑنا ہے۔ اس کا دفاع کرنا ہے اور اسے بہتر بنانے اور دلیری کے ساتھ اور بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کے لیے ووٹ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرنا ہے۔‘‘

صدر جو بائیڈن کہتے ہیں کہ’’ یہ دن ہمیں اس مقصد کی یاد دلاتا ہے جس نے بہت پہلے ہمیں متحد کیا جو اب بھی ہمیں جوڑے ہوئے ہے اور جس کے لیے ہم بہترین انداز میں کوشاں ہیں۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ کا خالی اور کھوکھلا جملہ نہیں کہ ’’ہم عوام‘‘ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ امریکہ کا نظریہ اور آزادی ،انصاف اور مساوات کا مقصد ہمارے اختلافات پر قابو پانے سے کہیں زیادہ کار فرما ہے۔اور یہ ہماری دنیا کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے سورج کی طرح چمکتا دمکتا ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG