مغربی نصف کرہ کے امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری کیری حنان نے کہا کہ عالمی سپلائی چین میں کمزوریوں کا سامنے آنا کووڈ19 کی وبا کے غیر متوقع ضمنی اثرات میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہمیں ایک حقیقی بحران کا سامنا ہے۔ کووڈ 19 کی وبا نے یہ منکشف کر دیا کہ ہمارے پاس متنوع اور لچک دار سپلائی چین نہیں ہے۔ اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ معاشی انحطاط بحران سے نمٹنے کی صلاحیت ہمارے پاس نہیں ہو گی۔
جون کے وسط میں نصف کرہ امریکہ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری حنان نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم سپلائی چین نئے سرے سے متوازن کرنے یا مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط کرنے کے طریقے اختیار کریں اور سپلائی چین کو متنوع اور لچکدار بنانے کے دوسرے طریقے تلاش کریں۔
انہوں نے کہا کہ سپلائی چین تیار کرنے کے لیے خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہمارے سامنے اس وقت ایک غیر معمولی اقتصادی موقع بھی ہے۔
ہمیں ان طریقوں کو دیکھنا ہوگا جن کے مطابق پورے خطّے میں سامان اور منڈیوں کی منتقلی ممکن ہو سکے، چاہے وہ بندرگاہوں کے زریعے ہو یا دیگرسفری راستوں کے ذریعے، یہ سب ہماری سپلائی چینز کو متنوع بنانے کے لیے خطے میں اس بڑی کوشش کا ایک حصہ ہیں۔
ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری حنان نے کہا کہ یہ سب اقتصادی ترقی کے مواقع ہیں۔ امریکہ کے اس سال سربراہی اجلاس کا موضوع ہے "ایک پائیدار، لچکداراور مساوی مستقبل کی تعمیر۔" اس کا مطلب یہ ہے کہ خواتین، پسماندہ آبادی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، غیر رسمی معیشت کو منڈیوں، معیشت، فنڈنگ تک رسائی حاصل ہو۔ ہمیں پورے لاطینی امریکہ میں ڈیجیٹل معیشت تک رسائی کو بڑھانا ہے جواس سربراہی اجلاس کی اولین ترجیح ہے۔
ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری حنان نے کہا کہ اس کا مطلب خواتین کو بااختیار بنانا بھی ہے، کیونکہ جب خواتین کامیاب ہوتی ہیں تو تمام معاشرے کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس لیے مثال کے طور پر نائب صدر کاملا ہیرس نے سربراہی اجلاس میں "خواتین کے ہاتھوں میں" نامی پروگرام متعارف کرایا، ایک اقدام جس کا مقصد خواتین کو معیشت میں لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عزم اور پہچان سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی جس کا اثر پورے خطے پر پڑے گا، خاص طور پر وسطی امریکہ میں۔ متنوع شمولیت کے لحاظ سے یہ اب تک کا سب سے متنوع اجلاس ہے۔ "
سیکریٹری حنان نے مزید کہا کہ " یہ تمام لوگ ان رہنماؤں اور حکومتی نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں جو گفتگو کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں، یہاں یہ سننے کے لیے موجود ہیں کہ انہیں کیا معلوم کرنے کی ضرورت ہےاور ان کی زندگیوں کو بہتر کرنے کے لیے سول سوسائٹی کی خواہشات کو کیسے پورا کر سکتے ہیں۔ ہم ایک ایسے عشرے کی طرف دیکھ رہے ہیں، جس میں سب کچھ تبدیل ہونے جا رہا ہے۔"
حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**