Accessibility links

Breaking News

دنیا کے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ تمام لوگوں کے لیے ایک ایسی دنیا کا خواہاں ہے جہاں زیادہ تحفظ، زیادہ خوشحالی اور زیادہ مساوات ہو کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا مستقبل ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کہتے ہیں کہ ’’کوئی بھی قوم آج کے چیلنجوں کا اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتی۔ ہم اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارے عشروں پرانے اداروں اور طریق کار کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ نئے چیلنجوں سے نمٹنے اور انہیں دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔

صدر بائیڈن کا مزید کہنا ہے کہ’’ہمیں مزید قیادت اور صلاحیت پر انحصار کرنا ہوگا جو ہر جگہ موجود ہے اور خاص طور پر ان خطوں سے یہ قابلیت اور قیادت لائی جائے جو ہمیشہ مکمل طور پر مرکزی دھارے میں شامل نہیں تھے۔

صدر بائیڈن نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے گزشتہ سال اس ادارے سے اپنے خطاب میں یہ اعلان کیا تھا کہ امریکہ سلامتی کونسل کی توسیع اور مستقل اور غیرمستقل اراکین کی تعداد میں اضافے کی حمایت کرے گا۔

صدر نے مزید کہا کہ ’’ہم اصلاحات کی مزید کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہم مشترکہ بنیاد تلاش کریں گے اور آنے والے سال میں اس سلسلے میں پیشرفت کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کو قیام امن ، تنازعات کو روکنے اور انسانی مصائب کے خاتمے کے لیے اپنا کام جاری رکھنا چاہیے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ’’تاریخ کے اس موڑ پر ہمارے بارے میں قائم کی جانے والی رائے کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آیا ان تمام لوگوں کے لیے ہم اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہیں یا نہیں جو اس دنیا کے وارث ہیں اور جس کی تشکیل ہم نے کی ہے۔

صدر نے کہا کہ ’’ آئیے مل کر یہ کام کریں۔ آئیے سب کے لیے ترقی فراہم کریں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG