Accessibility links

Breaking News

برمی لوگوں کے خلاف تشدد کے نتیجے میں مزید پابندیاں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

برما کی فوج نے یکم فروری 2021 کو بغاوت کے ذریعے ملک میں جمہوری طور پر منتخب سویلین حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ اس وقت سے فوجی جنتا اپنے ہی لوگوں کو دبانے کے لیے پرتشدد طریقے استعمال کر رہی ہے۔ برمی فوجی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک اندازے کے مطابق 3,900 شہریوں کوہلاک کیا ہے۔

نیائنگ کون گاؤں کے قریب حال ہی میں لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹر سے کیے گئے فضائی حملوں میں 11 شہری مارے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے ایک حالیہ بیان کے مطابق وسطی برما کے علاقے ساگانگ کے ایک گاؤں میں فضائی حملوں میں مزید 80 شہری مارے گئے۔ ان میں خواتین اور اسکول کے بچے
شامل تھے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثہ جات پر کنٹرول کےدفتر یا او ایف اے سی نے ایسے قابلِ افسوس اقدامات کے جواب میں ایگزیکٹو آرڈر14014جاری کیا جس کے تحت برما پر پابندیوں کو بڑھایا جا رہا ہے اور ان پابندیوں میں جیٹ فیول سیکٹر بھی شامل ہے۔

او ایف اے سی دو افراد اور تین اداروں کو ان پابندیوں کے لیے نامزد کر رہا ہے جنہوں نے جیٹ ایندھن کی خرید اور برمی فوج کو اس کی فراہمی میں کردار ادا کیا ہے۔

کھن فو ون کو ایشیا سن گروپ کے اندر کئی کمپنیوں کے ساتھ وابستگی رکھنے پر پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس گروپ کو پہلے برمی دفاعی شعبے میں کام کرنے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ کھن سنگاپور کی تین ہولڈنگ کمپنیوں کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔

ان میں شون انرجی پی ٹی ای لمیٹڈ، پی ای آئی اے، پی ٹی ای لمیٹڈ اورپی ای آئی انرجی پی ٹی آئی لمیٹڈ شامل ہیں جن پر پابندیوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ژاؤ من تون پر بھی پابندیوں کی منظوری اس وقت دی جا رہی ہے جب کھن نے ایشیا سن گروپ میں 11 کمپنیوں کی ڈائریکٹر شپ اور ملکیت انہیں منتقل کر دی۔

ایگزیکٹو آرڈر 14014 کے مطابق، تمام جائیداد، جائیداد کے مفادات اورکھن فو ون اور زا من تن سے تعلق رکھنے والے ان اداروں پر پابندی عائد کی جاتی ہے جو امریکہ میں ہیں یا امریکی افراد کی ملکیت اور کنٹرول میں ہیں اور اس کی اطلاع او ایف اے سی کو دی جانی چاہیے۔

امریکی وزارتِ خزانہ کے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جینس کے معاون وزیر برائن ای نیلسن نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ’’فوجی حکومت کے لیے اہم اضافی شعبے پر پابندیوں کے اختیار میں وسعت دیتے ہوئے ہم حکومت کو ان وسائل سے محروم کرنے کے اہل ہو جاتے ہیں جو وسائل فوجی حکومت کو اپنے شہریوں پر ظلم کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔

امریکہ برما کے لوگوں کی آزادی اور جمہوریت کے حصول میں ان کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG