Accessibility links

Breaking News

روس کے گمراہ کن خبروں کے سیاسی ہتھیار کو غیر مؤثر بنانا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گمراہ کن خبریں پھیلانا روس کا اہم ترین اور کثرت سے استعمال ہونے والا ہتھیا رہے۔ یہ کسی ملک کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے اور اس کے عوام میں شکوک و شبہات کا بیج بونے کا آسان اور سستا طریقہ ہے۔

روس کی حکومت نے گمراہ کن خبروں اور پروپیگنڈے کی تشہیر کا ایک ایسا نظام بنا لیا ہے جو کریملن کے مقاصد کے حق میں جھوٹ پر مبنی بیانیہ تخلیق کرتا اور اسے پھیلاتا ہے۔

حال ہی میں خاص طور سے یہ یوکرین کے سلسلے میں پوری طرح صادق آتا ہے۔ روس نے جب 2021 کے اواخر اور 2022 کے اوائل میں یوکرین پر حملے کی تیاریاں شروع کیں تو اس طرح کے حملے اپنے عروج پر پہنچ گئے۔ وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ یوکرین، نیٹو اور امریکہ کے خلاف پروپیگنڈا بڑھانے کے لیے کافی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں نقصان دہ سوشل میڈیا سرگرمیاں، جعلی آن لائن میڈیا کا کھلا اور خفیہ استعمال، ٹی وی اور ریڈیو کے پرگراموں میں جھوٹی خبروں کی شمولیت، ایسی کانفرنسز منعقد کرنا، جن میں حاضرین کو غلط بیانی سے یہ باور کرایا جائے کہ خطّے میں کشیدگی روس نہیں بلکہ یوکرین بڑھا رہا ہے اور میڈیا اداروں کو رسوا کرنے کے لیے سائبر کارروائیوں کے ذریعے ان کے پروگراموں کو ہیک کرکے انہیں جاری کردینا، یعنی ہیک کر کے نجی ڈیٹا اور باہم رابطے منکشف کر دینا، شامل ہے۔

ایسی گمراہ کن اطلاعات پروپیگنڈے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کا جواب دینے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ سچّائی بیان کی جائے اوراس سے پہلے کہ وہ جڑ پکڑ لیں، گمراہ کن دعووں کو غلط ثابت کیا جائے، ایسی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے جو جڑ پکڑ چکی ہوں اور جھوٹ پھیلانے والے جعلی لوگوں اور ذرائع کا پردہ فاش کرکے ان کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھولی جائے۔

یہی سب کچھ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے یوکرین کے خلاف روسی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے کیا۔ صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ ماسکو میں سیاسی تھیٹر لگا ہوا ہے اور وہاں سے بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کے عجیب و غریب اور بے بنیاد دعوے کیے جا رہے ہیں کہ یوکرین روس پرعنقریب حملہ کرنے والا ہے وہ روس کے خلاف جنگ چھیڑنے والا ہے، یو کرین کیمیائی ہتھیار استعمال کرے گا، قتلِ عام کرے گا، جس کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ اس لیے ہم نے دنیا کے سامنے سب صاف صاف بیان کر دیا۔

صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا کے سامنے روس کے منصوبوں، سائبر حملوں اور جھوٹے بہانوں کے بارے میں کھلے ثبوتوں کا آپس میں تبادلہ کیا تاکہ پوٹن جو کر رہے ہیں اس کے بارے میں کوئی ڈھکی چھپی بات یا غلط فہمی باقی نہ رہ جائے۔

روس کے منصوبوں کے بارے میں انٹیلی جنس کی اطلاعات کو کھول کر عام لوگوں کے لیے جاری کرنے کے اقدام نے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، یوکرین کے خلاف پہلے سے طے شدہ، بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ کے لیے گمراہ کن بہانے تراشنے کی ولادیمیر پوٹن کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ جہاں سچ ہوتا ہے وہاں جھوٹ بھی ہوتا ہے۔ جھوٹ طاقت کے حصول اور منافع کے لیے بولا جاتا ہے۔ اس لیے ہم سب کا فرض اور ذمّہ داری ہے کہ سچ کا دفاع کریں اورجھوٹ کو شکست دیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG