Accessibility links

Breaking News

پاسدارانِ انقلاب کے مالی نیٹ ورک کو ہدف بنانا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

روسی افواج کی طرف سے یوکرینی شہریوں کے خلاف ایرانی ڈرونز کے مسلسل افسوسناک حملوں نے ماسکو کے مسلح ڈرونز کے چیف سپلائیر ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے جسے آئی آر جی سی بھی کہا جاتا ہے۔

امریکہ نے 18 اکتوبر 2023 کو پاسدرانِ انقلاب کے میزائل، روایتی ہتھیاروں اور ڈرونز کی سرگرمیوں سے متعلق متعدد افراد اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ نے 2019 میں پاسدرانِ انقلاب کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ محکمۂ خارجہ کا 'ریوارڈ فار جسٹس' پروگرام پاسدرانِ انقلاب اور اس کی تمام شاخوں سمیت پاسدران کے مالی اُمور کے نظام کو ناکارہ بنانے والی معلومات کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز تک کے انعام کی پیش کش کر رہا ہے، اس میں پاسدرانِ انقلاب کی سپاہ قدس بھی شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ پاسداران انقلاب اور اس کی شاخوں یا اس کے اہم مالیاتی میکانزم کے لیے آمدنی کے ذرائع کے بارے میں معلومات چاہتا ہے۔

ان ذرائع میں جو چیزیں یا عناصر شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں ؛ وہ ہیں ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان کی غیر قانونی فروخت، پاسداران انقلاب کے عطیہ دہندگان، امریکی اور بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے میں پاسداران انقلاب کی مدد کرنے والے ادارے یا افراد، پاسداران انقلاب کے ساتھ کاروبار کرنے والے باضابطہ مالیاتی ادارے۔

آئی آر جی سی کے لیے، دہرے استعمال کی ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی خریداری میں مصروف فرنٹ کمپنیاں۔ اور پاسداران انقلاب یا اس کے فنانسرز کی ملکیت یا کنٹرول میں کاروبار یا سرمایہ کاری۔

پاسداران انقلاب کی سپاہ قدس حکومت کی عالمی دہشت گردی کی مہم کو چلانے میں ایران کے سرگرم اراکین میں سب سے بڑا کردار ادا کرتی ہے۔

ایران کے حمائتی گروہوں کو رقم، ہتھیار، فوجی مشورے اور تربیت فراہم کرنے کے علاوہ، پاسدارانِ انقلاب امریکی شہریوں اور امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے متعدد حملوں اور سازشوں کا ذمہ دار ہے۔

اس کے ساتھ ہی پاسداران انقلاب نے متعدد امریکی افراد کو یرغمال بنایا ہے اور غلط طریقے سے حراست میں لیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی سپاہ قدس نے دنیا بھر میں متعدد اہم دہشت گرد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں، پاسداران انقلاب کے تمام اثاثے اور امریکی دائرہ اختیار میں ان اثاثوں سے منسلک مفادات پر پابندی ہے اور امریکی شہریوں کو عام طور پر پاسداران انقلاب کے ساتھ کسی بھی لین دین سے منع کیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کو جان بوجھ کر کسی طرح مدد کرنا یا وسائل فراہم کرنا یا فراہم کرنے کی کوشش کرنا جرم ہے۔

اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کے پاس پاسداران انقلاب کے ذرائع آمدن یا اس کے اہم مالی امور یا نظام کے بارے میں معلومات ہیں تو 'ریوارڈ فار جسٹس سے اس کے سگنل، وٹس ایپ یا ٹور کی ٹپ لائنز سے رابطہ کریں۔

اس حوالے سے مزید معلومات www.rewardsforjustice. net پر مل سکتی ہیں۔

تمام مصدقہ اطلاعات کی چھان بین کی جائے گی اور تمام مخبروں کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG