Accessibility links

Breaking News

جمہوریہ کوریا ایک دیرینہ اسٹرٹیجک اتحادی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمہوریہ کوریا امریکہ کا ایک اہم اوردیرینہ اسٹریٹجک اتحادی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن اورجنوبی کوریا کی وزیرخارجہ پارک جن نے امریکہ جمہوریہ کوریا سائنس اور ٹیکنالوجی کے ترمیم شدہ معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ "آج کا معاہدہ ، دونوں شعبوں میں اس تعاون کے دائرہ کارکو وسیع کرے گا جن پرہم نے طویل عرصے سے مل کر کام کیا ہے اس میں صرف خلائی تحقیقات نہیں بلکہ ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے بائیو ٹیکنالوجی، کوانٹم، مصنوعی ذہانت وغیرہ بھی شامل ہیں۔

سائنسی شعبہ ان بہت سے شعبوں میں سے ایک ہے جن میں دونوں ممالک مل جل کراپنے عوام کی بھلائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہاکہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان پائیدار تعلقات ہمیشہ جاری رہیں گے۔

ان کے بقول ہم نے مشترکہ خطرات کے خلاف اپنے دفاعی اتحاد کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جملہ امریکی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے جمہوریہ کوریا کے دفاع کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جس میں جوہری، روایتی، اورمیزائل دفاعی صلاحیتیں شامل ہیں ۔ ہم جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے ہمیشہ پرعزم رہیں گے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے آبنائے تائیوان میں امن اوراستحکام کو برقراررکھنے کی اہمیت پرزور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جاپان کے ساتھ اپنے سہ فریقی سیکورٹی تعاون کو بڑھا رہے ہیں جوہمیں شمالی کوریا کے غیرقانونی اورغیرذمّہ دارانہ میزائل لانچنگ پروگراموں سمیت مشترکہ سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مضبوط بنیادوں پرکھڑا کر رہا ہے۔

ہم دیگرسیکیورٹی چیلنجوں کے ساتھ ساتھ بحرالکاہل کے جزیرے کے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد فراہم کرنے پر بھی اپنے سہ فریقی تعاون کو گہرا کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہم دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہند-بحرالکاہل فریم ورک اور معدنیات کی سلامتی کی شراکت داری کے ذریعے ہند وبحرالکاہل اوراس سے پرے کے علاقوں میں جامع اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے لیے کام کر رہے ہیں۔

یو ایس ری پبلک آف کوریا الائنس ہند وبحرالکاہل سے بھی آگے پھیلا ہوا ہے۔ جب سے صدر پوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا، امریکہ اورجمہوریہ کوریا نے دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بے مثال پابندیاں اور ایکسپورٹ کنٹرولز لگائے ہیں، تاکہ روس کو اس کے جنگی وسائل سے محروم کیا جائے۔ ہم یوکرین کے عوام کی حمایت کے لیے کے لیے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلنکن نے اعلان کیا کہ "اس سال اکتوبر میں ہم یوایس ری پبلک آف کوریا الائنس کی 70 ویں سالگرہ منائیں گے۔ گزشتہ سات دہائیوں سے، ہمارے اتحاد نے حقیقی معنوں میں امن برقرار رکھا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم نے اپنے ملکوں، ہند و بحرالکاہل اوردنیا کے لوگوں کے مفاد میں محفوظ اور خوشحال مستقبل کی طرف ایک اور قدم اٹھایا ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG