Accessibility links

Breaking News

چین میں قید امریکی شہریوں کی وطن واپسی


امریکہ نے برسوں چین کی قید میں رہنے کے بعد رہائی پانے والے اپنے شہریوں مارک سویڈن، کائی لی اور جوہن لیونگ کو نومبر کے آخر میں وطن واپسی پر خوش آمد کہا۔

مارک سویڈن منشیات کے الزمات میں 2012 سے چین میں غلط طور پر قید تھے۔ انہیں جیانگمین جیل میں رکھا گیا تھا اور 2019 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ظالمانہ قید و بند یا آربٹریری ڈیٹینشن پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ کے مطابق اگرچہ ان کی سزائے موت مؤخر کردی گئی تھی لیکن سویڈن کو اتنہائی خراب حالت میں جیل میں رکھا گیا تھا اور انہیں طبی سہولتیں بھی نہیں دی جارہی تھیں۔

کائی لی کو امریکہ کی فیڈرل بیورو ایف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے لیے جاسوسی کے جھوٹے الزامات میں 2016 سے چین میں محبوس رکھا گیا تھا۔ انہیں بند کمرے میں ہونے والی عدالتی کارروائی کے بعد 10 سال قید کی سنائی گئی تھی۔

جان لیونگ کو 2021 میں جاسوسی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سویڈن، لی اور لیونگ کی واپسی چین میں بے جا قید امریکی شہری ڈیوڈ لین کی رہائی کے بعد ہوئی ہے۔ لین ایک پاسٹر ہیں اور انہیں چین نے 20 برس سے زائد قید میں رکھا۔ ان کی رہائی رواں برس ستمبر میں ہوئی ہے۔

ان تمام افراد کی رہائی امریکہ اور چین کے درمیان کئی ماہ جاری رہنے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ اپنی پریس بریفنگ میں، محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے لین کی رہائی کے بارے میں بتایا، ’’وزیرِ خارجہ جب بھی چینی حکام سے ملے، انہوں نے ہمیشہ ڈیوڈ لین اور غلط طور پر قید امریکیوں کا معاملہ اٹھایا ہے اور ہم آئندہ بھی وہاں قید امریکیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔‘‘

وزیرِ خارجہ اینٹںی بلنکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس پر لکھا کہ انہوں نے چین سے رہا ہو کر ’’ امریکہ میں تھینکس گیونگ کے موقعے پر اپنے گھر ‘‘ پہنچنے والے تینوں افراد سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’میں نے انہیں بتایا کہ مجھے کتنی خوشی ہے کہ وہ صحیح سلامت ہیں اور جلد اپنے پیاروں کے بیچ میں ہوں گے۔‘‘

بائیڈن حکومت نے بیرون ملک بے جا قید کاٹنے والے تمام امریکی شہریوں کی واپسی کے لیے متعدد کوششیں کی ہیں۔ رواں برس کے آغاز میں صدر جو بائیڈن نے نو مارچ کو انہی افراد کی مناسبت سے ’’یو ایس ہوسٹیج اینڈ رونگفل ڈیٹنینی ڈے‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے اعلان میں صدر نے لکھا، ’’آج، اور ہر دن، امریکہ بیرون ملک یرغمال اور بلاجواز قید کیے گئے امریکیوں سے اپنا یہ مقدس عہد دہراتا رہے گا: آپ ہماری نظر سے اوجھل نہیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ کی وطن واپسی اور اپنے گھر والے سے ملاپ تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG