Accessibility links

Breaking News

آزادیٔ صحافت کے لیے امریکہ کا عزم


فائل فوٹو
فائل فوٹو


وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے لاس اینجلس میں امریکہ کے مغربی نصف کرّے کے ممالک کے میڈیا سربراہی اجلاس میں اعلان کیا کہ "آزادی اظہار کے حق، بشمول پریس کی آزادی، کو ہمارے اپنے نصف کرہ اور پوری دنیا میں گہرے چیلنجوں کا سامنا ہے.

انہوں نے میڈیا میں تین مشترکہ چیلنجز پر روشنی ڈالی اور یہ بتایا کہ ان سے نمٹنے کے لیے امریکہ کیا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے، محکمۂ خارجہ نے امریکہ کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن نیٹ ورک کا پہلا مرکز شروع کیا ہے، جو صحافیوں، سول سوسائٹی اور حکومتی اہلکاروں کا ایک نیٹ ورک ہے جو اجتماعی طور پر ریاست کے زیر اہتمام پروپیگنڈے سے نمٹنے اور اس کا مقابلہ کر نے کا اہل ہے۔ ساتھ ہی وہ صحافیوں کے تحفظ پر بھی بات کریں گے۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ ایک اور چیلنج پورے نصف کرہ میں پریس کے ارکان کو درپیش خطرات، ہراسانی اور تشدد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک شدہ صحافیوں کی یونیسکو آبزرویٹری کے مطابق اس سال اس نصف کرہ میں کم از کم 17 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ویراکروز میں نیوزویب سائٹ ایل ویراز کی ڈائریکٹراورایک رپورٹر یسینیا مولیناڈو اور شیلا جوہانا گارسیا، شامل ہیں جنہیں 9 مئی کو میکسیکو میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ دنیا کا کوئی خطہ صحافیوں کے لیے اس سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

حکومتیں آزادیٔ اظہار کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی کا استعمال کر رہی ہیں، جیسا کہ موسم بہار میں ایل سیلواڈور کی طرف سے عائد کردہ حالیہ پابندیوں میں دیکھا گیا ہے۔

کیوبا، نکاراگوا، وینزویلا میں، تحقیقاتی صحافت کو انجام دینا ایک جرم ہے۔

اس کے جواب میں، امریکہ پورے خطے میں قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور ججوں اور پراسیکیوٹرز کو اس طرح کے حملوں کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کی تربیت دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔

یو ایس ایڈ ایک عالمی امداد کے لیے 9 ملین ڈالر تک فراہم کرے گا۔

صحافیوں کے لیے ہتک عزت کا دفاعی فنڈ، جوغیرمنصفانہ قانونی چارہ جوئی کا نشانہ بننے والے نامہ نگاروں اور خبررساں اداروں کو ذمہ دارانہ کوریج کی سہولت پیش کرے گا۔ اور محکمہ خارجہ ایک جرنلزم پروٹیکشن پلیٹ فارم شروع کرنے کے لیے 35 لاکھ ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جو خطرے میں گھرے صحافیوں کی حفاظت اور تربیت کرے گا۔

تیسرے، امریکہ آزاد میڈیا کو مزید پائیدار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ بلنکن نے مزید کہا: کہ "ہم نے عوامی مفاد کے میڈیا کے بین الاقوامی فنڈ کے لیے 30 ملین ڈالرز کا وعدہ کیا ہے، جو وسائل کی کمی اور غیرمستحکم صورتِ حال میں میڈیا کی مدد پر توجہ مرکوز کرے گا، اورپچاس لاکھ ڈالرز آزاد میڈیا آؤٹ لیٹس کی مالی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے خرچ کرے گا"۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ مغربی نصف کرہ میں ایک آزاد، خود مختار پریس "ہمارے لوگوں کی بہبود کے لیے، ہماری کمیونٹیز کی بہبود کے لیے، [اور] ہماری جمہوریتوں کی بھلائی کے لیے اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG