یوکرین کی خوراک کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا

فائل فوٹو

یوکرین کچھ عرصہ پہلے، دنیا بھر میں خوراک کے سب سے بڑے برآمدکنندگان میں سے ایک تھا۔ یہ گندم کا پانچواں اورسورج مکھی کے تیل کا دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک تھا۔

فروری 2022 میں روس کے وحشیانہ حملے نے سب کچھ بدل دیا۔ اس کی مسلح افواج نے جان بوجھ کر یوکرین کی خوراک کی پیداوار اور نقل و حمل کی سہولیات کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بمباری کی اور فصلوں کو جلایا اور کھیتوں میں بارودی سرنگیں بچھا دیں، یوکرین کے گندم لے جانے والے ٹرانسپورٹ بحری جہازوں کو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے نکلنے سے روک دیا اور اناج ذخیرہ کرنے والے گوداموں کو تباہ کردیا۔

اس طرح انہوں نے یوکرین کی فصلوں کو عالمی منڈیوں تک پہنچنے سے روک دیا جس سے ان کے کچھ انتہائی قابل اعتماد صارفین، انسانی امدادی تنظیموں کے پاس خوراک کی فراہمی کے لیے کچھ بھی باقی نہ بچا جس نے ان خطوں میں پہلے سے ہی مہلک صورتِ حال کو مزیدسنگین بنا دیا جو بھوک مٹانے کے لیے یوکرین سے آنے والی خوراک کی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی، یا یو ایس ایڈ نے گزشتہ سال جولائی میں ایگریکلچر ریزیلیئنس انیشیٹو-یوکرین کا آغاز کیا جسے ایگری یوکرین بھی کہا جاتا ہے۔

ایگری یوکرین کا مقصد یوکرین کے کسانوں کو جنگ زدہ یوکرین میں خوراک کی پیداوار ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل کی راہ میں حائل بدترین رکاوٹوں پر قابو پانے میں مددفراہم کرنا ہے۔

ان کی کامیابی سے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ سے بڑھے ہوئے عالمی غذائی تحفظ کے بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایگری یوکرین طویل مدت میں یوکرین کی برآمدات اور زرعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہو گا جو آنے والے مہینوں اور سالوں میں روسی فیڈریشن کی جارحیت کا شکار رہے گا۔

ابھی حال ہی میں جنوری کے آخر میں یو ایس ایڈ اوربائیرفارماسیوٹیکل اوربائیوٹیکنالوجی کمپنی نے 25,000 یوکرینی گھرانوں اور کسانوں کو اعلیٰ معیار کے سبزیوں کے بیج عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

بائیر اس سے قبل مکئی کے بیجوں کے 40,000 تھیلے عطیہ کر چکا ہے۔ یہ یوکرین میں کمپنی کی بیج پروسیسنگ سہولت کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے34.9 ڈالر ملین کی سرمایہ کاری کے ذریعے مکئی کے بیجوں تک کسانوں کی شراکت داری سے ممکن ہوا۔

ایگری یوکرین کا مقصد یوکرین کے کسانوں کی اہم زرعی ضروریات جیسے بیج، کھاد، آلات اور فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات تک رسائی کو بڑھانا ہے۔

یہ یوکرین کے برآمدی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتا ہے اور اس طرح زرعی سامان کو مؤثر طریقے سے برآمد کرنے، کسانوں کی مالی امداد تک رسائی اور زرعی اجناس کو خشک کرنے، عارضی طور پر ذخیرہ کرنے اورپروسیس کرنے کے لیے مقامی کاروباروں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مدد گار ہے۔

امریکہ یوکرین کے ساتھ ہے اور روس کی بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ کے تناظر میں اس ملک اور اس کے عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**