Accessibility links

Breaking News

یوکرین میں کیے جانے والے مظالم پر روس کو جواب دینا ہوگا


یوکرین میں روس کے ایک فضائی حملے کے بعد بجلی کی ترسیل معطل ہونے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم ہے۔ (فائل فوٹو)
یوکرین میں روس کے ایک فضائی حملے کے بعد بجلی کی ترسیل معطل ہونے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم ہے۔ (فائل فوٹو)

یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی تباہ کن جنگ انسانی المیوں کی صورت میں یوکرین کے لوگوں سے قیمت وصول کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

معاون وزیر برائے شہری سلامتی، جمہوریت اور انسانی حقوق عذرا ضیا نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ یوکرین میں 59 لاکھ افراد اندرونی طور پر بے گھر ہیں جنہیں اس سال ان کے گھروں سے نکال دیا گیا ہے۔ جب کہ 78 لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ گزینوں کے طور پر ملک چھوڑ چکے ہیں۔ اور جیسے جیسے سرد موسم کی سختی بڑھتی جارہی ہے، لاکھوں یوکرینی باشندے بنیادی شہری ڈھانچے پر روس کے مسلسل حملوں کی وجہ سے بجلی، پانی یا حرارت سے محروم ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ روس کی جانب سے لوگوں کو چھانٹ کر الگ کرنے یا فلٹریشن کی کارروائیوں اور یوکرینی باشندوں کی جبری ملک بدری کے خوفناک نتائج نکل رہے ہیں جن میں بین الاقوامی سطح پراغوا اور 11,000 یوکرینی بچوں کو جبری گود لینا وغیرہ شامل ہیں۔

معاون وزیر عذرا ضیا نے کہا کہ کریملن کی فلٹریشن کی خوفناک کارروائیوں کا نشانہ بننے والے ان دس لاکھ سے زیادہ شہریوں کے خوف اور ابتلا کا بیان کتنا بھی بڑھاکر کیا جائے، کم ہے۔ فلٹریشن سے بچ جانے والے افراد جنوبی اور مشرقی یوکرین میں روس کی سیکیورٹی فورسز اور ان کی نیابت کرنے والوں یا پراکسیوں کی طرف سے دھمکیوں، ہراساں کیے جانے اور تشدد کے واقعات کو یاد کرتے ہیں۔ ان کا بائیو میٹرک ڈیٹا پکڑا گیا، شناختی دستاویزات ضبط کر لی گئیں اور مواصلات کے ذرائع منقطع کر دیے گئے ہیں۔

روس یوکرین میں جن مظالم اور زیادتیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ان پر امریکہ اسے جواب دہ ٹھہرانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ معاون وزیر ضیا نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی تفتیش کاروں اور پراسیکیوٹرز کی ٹیمیں تعینات کی ہیں جو جنگی جرائم کے مقدمات تیار کرنے کے لیے ثبوتوں اور شواہد کو دستاویزی شکل دینے اور انہیں محفوظ کرنے کے کام میں یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی مدد کر سکیں۔

محکمۂ خارجہ کا حمایت یافتہ کانفلکٹ آبزرویٹری پروگرام آزادانہ طور پر یوکرین میں جنگی جرائم اور ان دیگر مظالم کی تفصیلات حاصل کرتا ہے، ان کا تجزیہ کرتا ہے اور عوامی ثبوت فراہم کرتا ہے جن کا یوکرین میں روس اور اس کی حمایت یافتہ افواج ارتکاب کرتی ہیں۔ حال ہی میں کانفلکٹ آبزرویٹری نے یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو روس کی جانب سے مسلسل نشانہ بنائے جانے کا تجزیہ شائع کیا ہے، جس کا مقصد اس منجمد کر دینے والے سرد موسم کے دوران شہریوں کو ہیٹنگ یا گرمی اور بجلی سے محروم کرنا ہے۔

کانفلکٹ آبزرویٹری نے ان سینکڑوں افراد کے تجربات کو بھی تفصیل سے بیان کیا ہے جو اذیت رسانی یا دوسرے ظالمانہ، غیر انسانی یا ذلت آمیز سلوک کا نشانہ بنے ہیں اور ان کو ان کارروایئوں کےمتاثرین، زندہ بچ جانے والے اور گواہ بتایا گیا۔ معاون وزیر ضیا نے کہا کہ افسوس ناک طور پر یہ اس بے پناہ اور تباہ کن نقصان کی وہ مثالیں ہیں جو دیکھی جاسکتی ہیں۔

یورپ اور دنیا بھر میں امریکہ اور اس کے اتحادی اور شراکت دار یوکرین اور اس کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ جیسا کہ وزیرِ خارجہ بلنکن نے اعلان کیا کہ یوکرین کی حمایت کرنے کا ہمارا اجتماعی عزم اس وقت بھی پختہ ہے اور اس وقت تک پختہ رہے گا جب تک یوکرین کامیاب کامیاب نہیں ہو جاتا۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG