Accessibility links

Breaking News

یوکرین کے مسئلے پر جی سیون ممالک اورامریکی وزیرِ خارجہ یک زبان 


 فائل فوٹو
فائل فوٹو

فروری سے یوکرین روسی حملے کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے اور اس کے بعد سے ہی جی سیون کے ممالک نے فوجی مدد فراہم کرنے میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے اتحاد کی قیادت کی ہے۔

وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ ہم نے ایسی پابندیاں اورایکسپورٹ کنٹرولز لگا دیے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور ان تادیبی اقدامات نے روسی فوج کی جنگ کرنے کی صلاحیت کو براہ راست متاثر کیا ہے۔

جی 7 کے ذریعے بڑے پیمانے پرمربوط ان کوششوں نے یوکرین کی میدان جنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے اور روس کو کمزورکیا ہے۔ یہ بھی ایک اہم وجہ ہے کہ یوکرین اس جنگ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

جی سیون، روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جنگ کی حمایت کرنے والوں پر پابندیاں لگانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ اس میں ایران بھی شامل ہے، جس کے جنگی ڈرون یوکرین کے شہریوں کو ہلاک کر رہے ہیں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہے ہیں اورجن کے فوجی اہلکار کرائمیا میں ان وحشیانہ حملوں کو انجام دینے میں روس کی مدد کر رہے ہیں۔

جی سیون یوکرین کو معاشی اورانسانی امداد فراہم کر رہا ہے کیوں کہ روس نے یوکرین کے توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کے تقریباً 40 فی صد حصّے کو نقصان پہنچایا ہے اس میں وہ بجلی کا گرڈ بھی شامل ہے جو اس موسم سرما میں حرارت برقرار رکھنے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ صدر پوٹن نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر وہ طاقت کے ذریعے یوکرین کے انرجی گرڈ جی سیون پر قبضہ نہیں کر سکتے تو وہ ایسے منجمد کرنے کی کوشش کریں گے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے نوٹ کیا کہ جی سیون کا ہرملک اس اہم حمایت کو برقرار رکھنے کے لیے قربانیاں دے رہا ہے۔

مثال کے طور پر توانائی کے شعبے میں امریکہ نے یورپ کو 60 بلین کیوبک میٹر مائع قدرتی گیس برآمد کی ہے۔ 2021 میں ہم نے جو گیس برآمد کی تھی، یہ اس سے تقریباً ڈھائی گنا زیادہ ہے اوریہ ہمارے دوستوں کو سردیاں آتے ہی ایک اہم ذخیرہ فراہم کرے گی۔

ایسے میں جب ملک روسی جارحیت سے اپنا دفاع کر رہا ہے، دنیا کی سرکردہ جمہوریتیں یوکرین کی حمایت اور دفاع کے لیے مل کرکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG