Accessibility links

Breaking News

عالمی عدالت بین الاقوامی انصاف کے فروغ کی ضامن 


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بین الاقوامی فوج داری عدالت، یا آئی سی سی، واحد مستقل بین الاقوامی عدالت ہے جس کے دائرہ اختیار میں افراد کے خلاف نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم اورجارحیت کے جرائم کے لیے قانونی چارہ جوئی کا اختیار حاصل ہے۔

اکتوبر کے آخر میں، آئی سی سی کے صدر نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کو عدالت کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ یہ سال، ادارے کا بیسواں منفرد اور ممتاز سال ہے، جس میں ریکارڈ پانچ مقدمات زیر سماعت ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں امریکی مندوب اینڈریو وائنسٹائن نے کہا کہ بین الاقوامی انصاف کو یقینی بنانے کے لیے آئی سی سی ایک اہم ذریعہ ہے۔ "آئی سی سی نے دنیا بھر میں متاثرین کے لیے انصاف کی فراہمی کو نمایاں طور پر آگے بڑھایا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ " دنیا بھر کے حالات میں آئی سی سی کی سرگرمیاں احتساب کے عالمی ڈھانچے کے کلیدی حصے کے طور پر اس کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہیں اورحصول انصاف کی یاد دہانی کراتی ہیں خواہ اسے حاصل کرنے میں کتنا ہی وقت لگ جائے۔

اس سال آئی سی سی کے زیرِ انتظام سب سے اہم مقدمات میں جنجاوید کمانڈر [علی محمد علی عبد الرحمٰن] کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔ یہ شخص علی کشیب کے نام سے معروف ہے۔

سوڈان کے سابق صدرعمر البشیر کی حکومت کی جانب سے دارفور میں لوگوں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے کسی بھی سینئر رہنما کے خلاف یہ پہلا مقدمہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، آئی سی سی نے وسطی افریقی جمہوریہ کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، تاکہ انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے لیے الفریڈ یکاتوم، پیٹریس نگائیسونا، اور ماہمت سید عبدل کنی کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ یہ مقدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کسی کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ "آئی سی سی کی طرف سے گرفتاری کے وارنٹ سے مشروط افراد کو منصفانہ، آزاد، اور قابل اعتبار عدالتی کارروائی کے تحت انصاف کا سامنا کرنا ہوگا"۔

مندوب وائنسٹائن نے کہا کہ اس وقت ہمیں "یوکرین میں خوفناک جنگ کا سامنا ہے، جہاں شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر روس کی افواج کے ذریعے کیے جانے والے وحشیانہ حملوں کامقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

آئی سی سی، اقوامِ متحدہ اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کی تحقیقات کے ذریعے امریکہ یوکرین میں ہونے والے مظالم کی بین الاقوامی تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔ ہم روس کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف اورانصاف اوراحتساب کے لیے یوکرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

امریکی مندوب وائنسٹائن نے کہا کہ "انصاف نہ صرف ایک اخلاقی ضرورت ہے، بلکہ یہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG