یوکرین میں جنگی جرائم کے شواہد اکٹھا کرنا اور ان کا تجزیہ کرنا

فائل فوٹو


بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگیں اور مسلح تصادم بھی ضابطوں کے تابع ہوتے ہیں۔ ان میں سرفہرست، جنگی جرائم کے ارتکاب پر پابندیاں ہیں۔ ایک تو یہ کہ متحارب فریقوں کو جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے سے منع کیا گیا ہے، شہری مقامات جیسے اسپتالوں اور شہری رہائش گاہوں اور وہ انفراسٹرکچر جو ان کی بقا کے لیے ضروری ہے، جیسے کہ خوراک کا ذخیرہ اور ترسیل کا نظام۔ اسی طرح ہتھیاروں کے اندھا دھند استعمال پر بھی پابندی ہے۔

تاہم 2014 میں روس کی جانب سے یوکرین کے جزیرہ نما کرائمیا کو ملک کے ساتھ ملانے کی کوشش کے دوران یوکرین میں جنگ کے قانون کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

مارچ کے آخر میں امریکہ کی حکومت نے اندازہ لگایا کہ روس کی افواج کے ارکان نے یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ امریکی حکومت نے یہ ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ جنگی جرائم کی رپورٹوں کا سراغ لگانے کا سلسلہ اور اتحادیوں، شراکت داروں اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ ایسی معلومات کا تبادلہ جاری رکھے گی۔

مئی کے وسط میں، امریکی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ شروع ہونے والے نئے "کانفلکٹ آبزرویٹری" کو فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ یہ ایک ایسا پروگرام ہے جو ان روسی افواج کے ممکنہ جنگی جرائم اور دیگر مظالم کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے سیٹلائٹ کی تصاویر اور دیگر تیکنیکی ذرائع کا استعمال کرے گا جو یوکرین کے خلاف صدر پوٹن کی منتخب کردہ وحشیانہ جنگ لڑ رہے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ پروگرام یوکرین میں مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوریوکرین کے ثقافتی ورثے سمیت شہری بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں معلومات اور شواہد کا تجزیہ کرے گا اورعوامی سطح پر یہ تمام معلومات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کنفلکٹ آبزرویٹری کی طرف سے جمع کی گئی معلومات دنیا کے لیے یوکرین کے عوام کے خلاف روس کی افواج کی شرمناک اور وحشیانہ کارروائیوں کو دیکھنے کا ذریعہ ہوں گی۔ یہ مظالم پر روشنی ڈالے گا اور اس کا مقصد یوکرین کی ملکی عدالتوں، فریق ثالث ممالک کی عدالتوں، امریکی عدالتوں اور دیگر متعلقہ ٹربیونلز میں حتمی قانونی کارروائیوں کے لیے معلومات فراہم کرنا ہے۔

یہ روس کی غلط معلومات کی مہموں کی تردید کرنے کے لیے معلومات فراہم کرے گا اور ہمارے اور ہمارے شراکت داروں کے احتساب کے طریقہ کار کی حد کو بڑھا دے گا۔

درحقیقت، کنفلکٹ آبزرویٹری پروگرام امریکی حکومت کی بہت سی کوششوں میں سے ایک ہے جو مستقبل میں روس کے وحشتناک اقدامات کی جوابدہی میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ترجمان پرائس نے کہا، اس میں جتنا بھی وقت لگے، ہم انصاف کو ہوتا ہوا دیکھنے کے لیے پرعزم رہیں گے۔"

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**