Accessibility links

Breaking News

سمندری مسائل کو حل کرنے کی فوری ضرورت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پرتگال کے شہر لزبن میں اقوامِ متحدہ کی سمندروں کے بارے میں ایک کانفرنس میں اپنی افتتاحی تقریر میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اعلان کیا کہ دنیا کے سمندروں کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے۔

،انہوں نے کہا کہ "ہم نے سمندر کو معمولی چیز سمجھ رکھا ہے اورآج ہمیں اس سلسلے میں ہمیں جس کا سامنا ہے اسے میں بحری ایمرجنسی کہوں گا۔"

امریکہ کےخصوصی صدارتی ایلچی برائے ماحولیات، جان کیری نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ہمارے سمندروں کے لیے ایک نازک وقت ہے۔"

اُن کا کہنا تھا کہ یہی کچھ اعداد و شمار بتا رہے ہیں. سمندر انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ہرسال فضا میں خارج کا تقریباً 30 فی صد جذب کرتا ہے۔

جان کیری نے کہاکہ ہماری "زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ہوا سے لے کر ہم جو کھانا کھاتے ہیں ان سبھی کا تعلق سمندر سے ہے، سمندر ہماری زندگی کے ہر پہلو کو چھوتا ہے۔

جان کیری نے کہا کہ "ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سمندر کے بارے میں کوئی بات چیت صرف سمندر کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ آب و ہوا کے بارے میں بھی ہے۔

آپ سمندر کو آب و ہوا کے بحران سے الگ نہیں کر سکتے، اورآب و ہوا کے کسی بھی بحران سے سمندری معاملات کو حل کیے بغیرنمٹا نہیں جا سکتا۔ دوسری طرف نقصان دہ اخراج ہمارے سمندر کو گرم، زیادہ تیزابیت، کم پیداواری صلاحیت اور سمندر کی سطح کو بلند کرنے کی وجہ بن رہا ہے۔ ہم اخراج کو کم کیے بغیرسمندرکے بحران کو حل نہیں کر سکتے۔

جان کیری نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ سمندرآب و ہوا سے متعلقہ مسائل کے حل کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ "ہمیں ساحلی اورسمندری ماحولیاتی نظام کو محفوظ کرنے اوران کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے، جوکاربن کو ذخیرہ کرتے ہیں، ہماری ساحلی پٹیوں کی حفاظت کرتے ہیں اورسمندری محفوظ علاقوں کےکنٹرول کومستحکم رکھتے ہیں۔

جان کیری نے کہا "دوسرے یہ کہ ہم ملکوں کے سرحدی دائرۂ اختیار سے باہرحیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ان کے پائیداراستعمال کے لیے ایک مؤثرمعاہدے کوحتمی شکل دے رہے ہیں- جوپہلی بار،ایک مربوط اورکثیرالجہتی لائحہ عمل تشکیل دے گا، جس کا مقصد گہرے محفوظ بحری علاقے قائم کرنا ہے۔

تیسرے، ہمیں غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ، اور غیرمنظم ماہی گیری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنا چاہیے۔

اور اس سلسلے کی آخری بات یہ ہے کہ "اس وقت ہمیں یقینی طور پر ہر سطح پر پلاسٹک کی آلودگی کے معاہدے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔"

"جان کیری نے مزید کہا کہ " ایک عالمی اور قانونی طور پرپابند معاہدے پرکثیرجہتی مذاکرات شروع کرنے کا اقوام متحدہ کا اختیارخوش آئند قدم ہے۔"

مسٹر کیری نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے نظام کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں سے ایک ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ "ان میں سے ہر ایک مسئلہ انسان کا پیدا کردہ ہے اور ان کو حل کرنا قوتِ ارادی کا معاملہ ہے۔" "ہم یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG