Accessibility links

Breaking News

امریکہ، جاپان تعلقات کا مستقبل صدر بائیڈن کی نظر میں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ اور جاپان کے وزرائے خارجہ اور دفاع نے حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی جس کا مقصد چین، شمالی کوریا اور روس کی طرف سے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجوں کے تناظر میں امریکہ-جاپان اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے تبادلۂ خیالات کرنا تھا۔

بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس بریفنگ میں وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے امریکہ-جاپان اتحاد کو انڈو پیسفک میں امن اور استحکام کا سنگِ بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے جاپان کی نئی قومی سلامتی اور دفاعی حکمت عملیوں کی تعریف کی جس میں سیکیورٹی سے متعلق اخراجات میں نمایاں اضافہ اور دفاعی اداروں اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

سیکریٹری بلنکن نے مزید کہا کہ "یہ نئی حکمت عملیاں نئے کردار ادا کرنے اور امریکہ اور ہمارے باہمی شراکت داروں کے ساتھ مزید قریبی دفاعی تعاون کے لیے جاپان کے عزم کو واضح کرتی ہیں۔

ان کے بقول ہم جمہوریت اور انسانی حقوق کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کا دفاع کرنےاور ان عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں دنیا کی قیادت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں جو کوئی بھی ملک اکیلے حل نہیں کر سکتا۔

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی امریکہ اور جاپان کے درمیان "واضح اسٹرٹیجک اتحاد کی اہمیت" پر زور دیا اور جاپان کے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے فیصلے کو علاقائی امن اور استحکام برقرار رکھنے میں اہم شراکت قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔

انہوں نے اس کا خیر مقدم کیا جسے انہوں نے جاپان میں موجودامریکی فوج کی زیادہ ہمہ گیر، متحرک اور لچک دار صلاحیتوں کے ساتھ اگلے مقامات پر تعیناتی اور ان کو بہتر پوزیشن میں لانے کو اتحاد کا تاریخی فیصلہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات خطے میں ڈیٹرنس کو یعنی کسی کوبھی جارحیت سے باز رکھنے کی صلاحیتوں کو تقویت دیں گے اور ہمیں جاپان اور اس کے لوگوں کا زیادہ مؤثر طریقے سے دفاع کرنے کی اجازت دیں گے۔‘‘

وزیر دفاع آسٹن نے خاص طور پر اوکی ناوا میں ایک امریکی میرین آرٹلری رجمنٹ کی 12ویں میرین لیٹورل رجمنٹ کے ساتھ تنظیم نو کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہم اس نئی فارمیشن کو جدید انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے ساتھ ساتھ اینٹی شپ یا جہاز شکن اور نقل و حمل کی صلاحیتوں سے لیس کریں گے جو موجودہ اور مستقبل کے خطرے کے ماحول سے نمٹنے کے لیے ضروری ہیں۔

سیکریٹری آسٹن نے اعلان کیا کہ "ہمارا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، جو اس ٹیم ورک، اعتماد اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر استوار ہواہے جو عشروں سے ہمارے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔ اس لیے ایسا کوئی چیلنج نہیں ہے جس پرہم شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے قابو نہ پا سکیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG