Accessibility links

Breaking News

بلنکن کی البانیہ آمد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے البانیہ کے اپنے دورے میں امریکہ اور البانیہ کے درمیان پہلے سے زیادہ مضبوط شراکت داری کی تعریف کی اور انہوں نے خاص طور پرتوجہ دلائی کہ البانیہ روز اول سے یوکرین کا ایک مضبوط حامی رہا ہے۔

ان کے الفاظ ہیں کہ ’’یہ ان ملکوں میں شامل تھا جنہوں نے روسی جارحیت کے پیشِ نظرسب سے پہلے یوکرین میں فوجی امداد بھیجی۔ ان میں بندوقیں، گولہ بارود، ایسی گاڑیاں جن پر بارودی سرنگوں کا اثر نہیں ہوتا سب شامل تھا۔ البانیہ اس وقت بھی یوکرین کے لیے مدد اور سیکیورٹی امداد فراہم کرنے والے دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کی فی کس آمدنی سب سے زیادہ ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ نیٹو میں 15 سالہ رکنیت کے دوران البانیہ نے اتحاد کے لیے اہم خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’البانیہ کی فوجیں روس کو نیٹو کی مشرقی جانب جارحیت سے باز رکھنے کے لیے کوسووو میں قیام امن کے لیے مدد کر رہی ہیں۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ امریکہ اور البانیہ اپنی دو طرفہ سیکیورٹی پارٹنر شپ بھی بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ البانوی اور امریکی افغانستان سے لے کر عراق تک ایک دوسرے کے پہلو بہ پہلو لڑے ہیں۔ البانوی ہوا بازوں نے امریکی بلیک ہاکس اڑائے ہیں، امریکہ کی اسپیشل فورسز اپنے البانوی ہم منصبوں کو ٹریننگ دے رہی ہیں اور بلقان کی نگرانی کے کام میں مدد دے رہے ہیں۔

البانیہ کے اہم نوعیت کے انفرا اسٹرکچر پر ایران کے تازہ سائبر حملوں کے پیشِ نظر امریکہ نے البانیہ کے سائبر ڈیفنسز کے لیے مدد دی ہے۔ ماہرین کی تربیت میں مدد کی ہے۔ آلات کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے تاکہ مستقبل کے حملوں کے خلاف ان میں زیادہ مزاحمتی قوت پیدا ہو۔

بلنکن نے البانیہ میں انصاف کے شعبے میں اصلاحات کے فروغ کی کوشش میں اہم ججوں اور وکلا سے ملاقاتیں کیں۔ وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ ’’ہم ان کوششوں میں البانیہ کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔ جو البانیہ کےیورپی یونین میں شامل ہونے کی جانب اہم اقدام ہیں اورالبانیہ کے لوگ جن کے مستحق ہیں۔

جمہوریتوں کو غلط معلومات سے خطرات لاحق رہتے ہیں۔ یہ غلط معلومات تقسیم کو ہوا دیتی ہیں اور اعتماد کو ختم کرتی ہیں۔ امریکہ اور البانیہ نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دسخط کیے ہیں جس کا مقصد توڑ مروڑ کر خطرناک معلومات کی فراہمی اور جھوٹ سے نمٹنے اور ایک لچک دار معلوماتی نظام کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ انداز فکر وضع کرنا ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے توجہ دلائی کہ ’’جہاں تک اقتصادی نمو کا تعلق ہے 2019 سے البانیہ میں امریکی سرمایہ کاری تین گنا ہو گئی ہے اور جیسے جیسے تجارتی ماحول بہتر ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا، اس میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’’ہماری کمپنیاں البانیہ میں پن بجلی، ہوا، اور شمسی توانائی کے منصوبے لگانے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ یہ البانیہ کے توانائی کے وسائل میں تنوع پیدا کرنے کی اور ہمارے مشترکہ سیارے کی مدد کر نے والے وسائل کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں جو ہر ایک کے لیے جامع اقتصادی نمو پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ، البانیہ کے ساتھ اپنے تعلق کو آنے والے برسوں میں مزید وسعت دینے کے لیے بدستور پر عزم ہے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG