Accessibility links

Breaking News

موسمیاتی تبدیلی ایک واضح اور موجودہ خطرہ ہے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ تیزی سے واضح ہوتا جا رہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے سیارے اورہم سب کے لیے ایک واضح اور موجودہ خطرہ ہے۔ امریکہ کی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق گزشتہ سال اب تک کے ریکارڈ پر گرم ترین سال رہا اور گرمی کے ساتھ ایسے واقعات ہوئے جو انتہائی موسم میں پیش آتے ہیں۔

ان واقعات نے پوری دنیا میں تباہی مچا دی۔ انٹارکٹک سمندری برف کی سطح 2023 میں ریکارڈ حد تک کم ہو گئی اور سطح سمندر کا درجہ حرارت ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گیا اور موسمِ سرما کی آمد سے بھی کم نہیں ہوا اور اگر صورتِ حال یہی رہی تو عالمی درجہ حرارت کو صنعتی دور سے پہلے کی سطح سے 1.5 ڈگری سلیبس تک محدود کرنے کے بجائےہم صدی کے آخر تک اس میں 3.4 ڈگری کا اضافہ دیکھ سکتے ہیں۔

امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی کے لیے خصوصی ایلچی جان کیری نے کہا کہ گزشتہ سال 2023 در حقیقت انسانی تاریخ میں آب و ہوا میں سب سے زیادہ خلل ڈالنے والااور نتیجے کے اعتبار سے سب سے زیادہ منفی سال تھا۔

وہ کہتے ہیں کہ کرہ ارض پر لاکھوں لوگ پہلے سے ہی مختلف جگہوں پر منتقل ہو رہے ہیں اور اس کی وجہ ہمیشہ صرف آب و ہوا نہیں تاہم آب و ہوا کی وجہ سے اس میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

دوسری وجوہات میں پانی کا بحران، ان فصلوں کو اگانے کی صلاحیت کا فقدان جو وہ اگاتے تھے، ان بیماریوں کا پھر سے پھیلاؤ جنکے بارے میں ہم سمجھتے تھے کہ ہم نے انہیں ختم کردیا ہے شامل ہیں۔ پھر کاروبار میں رکاوٹیں، زندگی میں خلل اندازی جیسے سب عوامل کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور جو لوگ ان حالات سے گزرتے ہیں وہ آپ کو بتائیں گے کہ اشیا اور خدمات کی نقل و حرکت میں رکاوٹوں کی وجہ سے کھوئی ہوئی پیداواری صلاحیت کی کیا قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

جان کیری نے کہا کہ آب و ہوا کے بحران کو ٹالنے کی جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ فنانسنگ ہے۔ اس کے لیے کھربوں ڈالر کی ضرورت ہے اور 2050 تک 2.5 سے 3 ٹریلین اور 4.5 سے 5 ٹریلین سالانہ (درکار ہیں ) جا کیری کے مطابق نجی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ لیکن لوگ سرمایہ کاری کرنے میں ہچکچاتے ہیں، اس لیے ہمیں ایسے فنڈز قائم کرنے چاہئیں جن سے منافع کے سودے ہو سکیں۔

ان کے الفاظ ہیں کہ جب آپ بینک کے لیے قابلِ قبول معاہدہ تیار کرتے ہیں تو بنیادی طور پر آپ اس معاہدے میں خطرہ مول لےرہے ہوتے ہیں۔ اس خطرے میں کمی کے لیے اور نقصان سے بچنے کے لیے بیعانہ یا کوئی اور چیز رکھی جائے جو لوگوں کو یہ اعتماد دے کہ اگر وہ کچھ رقم دیتے ہیں تو ان کے پاس اپنے دفاع کے امکانات ہیں اور یہ معاہدہ کیے جانے کے قابل ہے۔

جان کیری نے کہا کہ ’’ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ اس کے لیے انسان دوستی یا فیاضی آج کے مقابلے میں کہیں بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔ انسان دوستی مالی امداد فراہم کرتی ہے اور دینے والے کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک طرح سے جوا ہے اور میرے خیال میں یہ جوا اس سے زیادہ اہم ، بڑا اور مجبور کرنے والا نہیں ہو سکتا۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG