Accessibility links

Breaking News

انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ دنیا بھر سے ان خواتین کو تسلیم کرتا ہے جنہوں نے امن، انصاف، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور مساوات کی وکالت کرنے اور خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں غیر معمولی جرات، طاقت اور قیادت کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے لیے اپنے بھرپور تنوع کے ساتھ اکثر بڑا ذاتی خطرہ مول لیا ہے اور قربانی دی ہے۔

بنفشہ یعقوبی اس سال ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ اگرچہ وہ اب جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں، لیکن وہ معذوری کا شکار افغان افراد کی انتھک وکالت کرتی ہیں۔

فوزیہ کریم فیروز بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ میں وکیل ہیں جنہوں نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے پسماندہ گروہوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔

بیلاروس میں وولہا ہاربونووا انسانی حقوق کی محافظ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی بیلاروس میں خواتین اور دیگر پسماندہ گروہوں کے حقوق کی وکالت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔

بوسنیا ہرزیگوینا سے تعلق رکھنے والی اجنا جوسیچ جنگ کے دوران زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کی سماجی اور قانونی حیثیت اور اس سے منسلک سماجی رسوائی کے خلاف جدوجہد کرتی ہیں۔

مئونتزوون کا تعلق برما سے ہے اوروہ فوجداری مقدمات کی دفاعی وکیل ہے جو برما میں پسماندہ کمیونٹیز کے حقوق کی حمایت کرتی ہے۔

مارتھا بیٹریز روک کابیلو کیوبا میں ایک سیاسی مخالف ہیں جو ملک میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی کلیدی حامی ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق اور جمہوریت کی تنظیموں کی بنیاد رکھی اور ان کی قیادت کی ہے۔

فاطمہ کوروزو اس ایوارڈ کو وصول کرنے والی ایک اور خاتون ہیں۔ وہ ایکواڈور کے سب سے پرتشدد شہر ایسمیرلداس میں ایک نوجوان وکیل ہیں۔

فریبہ بلوچ لندن میں مقیم انسانی حقوق کی ایرانی کارکن ہیں۔ ایرانی حکام نے ان کی سرگرمیوں کے نتیجے میں ان کی جان کو خطرہ میں ڈال دیا ہے اور ایران میں ان کے بیٹے اور بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔

جاپان کی رینا گونوئی نے فوج میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے کو اٹھایا ہے۔

مراکش سے تعلق رکھنے والی ربھا الحیمر نے اپنی روایتی شادی کی پہچان حاصل کرنے کے لیے کامیاب کوشش کی اور اس کے نتیجے میں اپنی بیٹی کو ایک ایسے الگ تھلگ کر دیے جانے والے شہری کی حیثیت سے بچانے کے لیے جدوجہد کی جس کے پاس قانونی دستاویزات نہیں تھیں۔

اگاٹھیر اٹوہئیر ایک مشہور صحافی، وکیل اور سماجی انصاف کے لیے کوشاں کارکن ہیں جو یوگنڈا میں انسانی حقوق، عوامی احتساب اور قانون کی حکمرانی کی وکالت کرتی ہیں۔

میڈلین البرائٹ اعزازی گروپ ایوارڈ نو خواتین کو دیا گیا جو فروری 2023 میں جیل سے رہا ہونے والے 222 سیاسی قیدیوں اور نکاراگون کے دیگر متعدد کارکنوں میں شامل تھیں جو جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ امریکہ ہر اس بہادر خاتون کے ساتھ ہے جو زیادہ استحکام، زیادہ مساوات اور زیادہ مواقع کی تشکیل کے لیے کام کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG