Accessibility links

Breaking News

وسطی افریقہ میں داعش کا بڑھتا ہوا خطرہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

داعش یا آئی ایس آئی ایس کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد میں امریکہ اوراس کے شراکت داروں کی توجہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ کو دوبارہ سر اٹھانےسے روکنے پر مرکوز ہے۔ وہ اس خطرے سے بھی بخوبی واقف ہیں کہ داعش زیریں صحارا افریقہ سمیت کہیں بھی تباہی مچا سکتا ہے ۔

گلوبل ٹیررازم انڈیکس کے مطابق سب صحارا افریقہ میں دہشت گردی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران عالمی دہشت گردی سے ہونے والی 48 فی صد اموات اسی خطے میں ہوئی ہیں۔

جیسا کہ خصوصی سیاسی امور کے لیے امریکی سینئر مشیر جیفری ڈی لارینٹس نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں بتایا کہ ’’آئی ایس آئی ایس اورالقاعدہ سے وابستہ افراد اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے افریقہ کے طویل عرصے سے بڑھتے ہوئے تنازعات کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور انہیں شدید ہلاکت خیز بنا رہے ہیں۔

کانگو میں 22 جنوری کو شمالی کیوو صوبے میں یہ ہلاکت خیزی ظاہر ہوئی تھی جہاں ایک گاؤں میں ایک حملے میں 23 افراد مارے گئے تھے۔ داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

پندرہ جنوری کو اس گروپ نے کسنڈی شہر میں ایک چرچ پر بم دھماکہ کیا جس میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق 2022 سے یہ گروپ کم از کم 370 شہریوں کے قتل اور سینکڑوں افراد کے اغوا کا ذمہ دار ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے 2021 میں اس گروپ کو داعش سے وابستہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا تھا۔

ایک پریس بریفنگ میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے داعش کی نفرت انگیز سرگرمیوں کی مذمت کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم داعش کی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے شہری آبادیوں میں بزدلانہ حملوں، بم دھماکوں کی بھی مذمت کی ہے۔

وسطی افریقہ میں داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ نے اس کے کوئی سہولت کاروں اور رہنماؤں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اُن کے بقول امریکہ اس ضمن میں افریقہ میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر گورننس، ترقی اور سلامتی کے حصول کے لیے کام کرتا رہے گا۔

وائٹ ہاؤس کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ایڈوائزر لِز شیروڈ رینڈل نے کہا کہ وسطی افریقہ میں داعش کا مقابلہ کرنے کامیاب حکمتِ عملی ہمیشہ اس کے شہریوں کی طرف سے بنائی جانی چاہیے۔

ان میں وہ ممالک شامل ہوں جن کی حمایت کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افریقی حکومتوں اورافریقی عوام کے ساتھ کھڑا ہے جو ہر روز اس خطرے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG